Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

900 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی؟ صارفین کی تنقید پر سامعہ حجاب کا کرارا جواب

ایک گناہگار دوسرے گناہگار کو کیسے جج کر سکتا ہے؟

سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب نے عمرہ کی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

سامعہ حجاب ان دنوں مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، جہاں وہ رمضان المبارک عبادت میں گزار رہی ہیں اور عمرہ بھی ادا کرچکی ہیں۔

ان کے عمرہ سے متعلق ویڈیوز شیئر کرنے پر بعض سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ وہ ماضی کی غلطیوں کے بعد معافی مانگنے کے لیے مکہ پہنچی ہیں۔ اس پر ردِعمل دیتے ہوئے سامعہ حجاب نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کیا۔
Samiya Hijab Responds to Haters Over Umrah Criticism

انہوں نے کہا کہ ایک گناہگار دوسرے گناہگار کو کیسے جج کر سکتا ہے؟ میں اس وقت خانہ کعبہ کے سامنے بیٹھی ہوں، اللہ سے اپنے معاملات پر دعا اور رہنمائی مانگ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hijab (@_samiyashianz_)

سوشل میڈیا انفلوئنسر نے کہا کہ مکہ میں گناہگار اور نیک دونوں حاضر ہوتے ہیں، اصل حال اللہ ہی بہتر جانتا ہے، اگر اللہ کسی کو اپنے گھر بلارہا ہے تو اس کے دل کی کیفیت بھی وہی جانتا ہے، اس لیے دوسروں پر فیصلے صادر کرنے سے گریز کیا جائے۔
Samiya Hijab Responds to Haters Over Umrah Criticism
Samiya Hijab Responds to Haters Over Umrah Criticism
Samiya Hijab Responds to Haters Over Umrah Criticism

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے ان کی باتوں کی حمایت کرتے ہوئے دعا اور ہدایت کی تمنا کی جبکہ بعض ناقدین نے اپنی تنقید برقرار رکھی۔