Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنی بہن کا دفاع کرنے پر کوئی افسوس نہیں، آئون رجب بٹ تنازع پر بول پڑے

آئون کا رجب بٹ معاملے پر ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری تنازع پر ایمان کے بھائی آئون نے پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آئون کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات کا مقصد کسی کو ذاتی طور پر نشانہ بنانا نہیں بلکہ اپنی بہن کا دفاع کرنا تھا، خصوصاً اس وقت جب وہ حاملہ تھیں۔ میں نے رجب بٹ کے خلاف ذاتی حملے نہیں کیے بلکہ خاندانی مؤقف پیش کیا۔

ویزا مسترد ہونے سے متعلق خبروں پر بات کرتے ہوئے آئون نے کہا کہ انہیں اس معاملے کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں تھیں۔ یہ واضح نہیں تھا کہ ویزا واقعی مسترد ہوا یا یہ محض ایک دعویٰ تھا، تاہم ابتدائی طور پر اہلِ خانہ نے اس بات پر یقین کیا تھا۔

آئون نے اعتراف کیا کہ عوامی سطح پر بات کرنے سے معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا لیکن مجھے اپنی بہن کا دفاع کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رجب بٹ نے ایک لائیو سیشن کے دوران ایمان کے بھائی پر سخت تنقید کی تھی اور بعض ویڈیوز اور چیٹس لیک ہونے کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔