معروف اداکارہ اور ماڈل صبور علی ایک بار پھر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
اداکارہ نے حال ہی میں جامنی رنگ کی ساڑھی میں اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ گلیمرس میک اپ اور منفرد انداز میں اوڑھے گئے پلّو کے ساتھ پُراعتماد دکھائی دیں۔
مختلف انداز میں دیے گئے پوز اور اسٹائل نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد نے ان کے لباس کو حد سے زیادہ بولڈ قرار دیتے ہوئے تنقیدی تبصرے کیے۔
View this post on Instagram
کچھ افراد نے فیشن کے انتخاب پر سوال اٹھائے جبکہ بعض نے رمضان المبارک کے تناظر میں بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اداکارہ کے مداحوں نے ان کے اعتماد اور فیشن سینس کو سراہا اور انہیں باوقار اور بااعتماد قرار دیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس فوٹو شوٹ کے حوالے سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔


















