Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو حالات بہتر ہوسکتے ہیں، مومنہ اقبال کا بیان وائرل

مومنہ اقبال نے مریم نواز سے شہر قائد آنے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے پنجاب کی موجودہ صورتحال کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اس وقت صورتحال بہتر ہورہی ہے اور اگر مریم نواز کراچی بھی آجائیں تو شاید شہر قائد کے حالات بھی بہتر ہو سکتے ہیں۔

مومنہ اقبال نے کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ زیادہ وقت کراچی میں گزارتی ہیں اس لیے شہر کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ اس حوالے سے پہلے بھی لکھ کر پوچھ چکی ہیں کہ کراچی کی بہتری کے لیے کوئی کردار ادا کرنے والا موجود ہے یا نہیں؟

اس موقع پر میزبان فیصل قریشی نے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی بہتری کے لیے بھی کوئی اقدامات ہونے چاہئیں اور متعلقہ حکام کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

تاہم، مومنہ اقبال کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر مختلف انداز سے زیرِ بحث لایا جا رہا ہے۔