Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرد جنگ ختم؛ فہد مصطفیٰ اور عتیقہ اوڈھو کے درمیان صلح ہوگئی

فہد مصطفیٰ اور عتیقہ اوڈھو نے ایک دوسری سے معذرت کرلی

سوشل میڈیا پر ہنگامہ ٹھنڈا پڑگیا، معروف اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک دوسرے سے معذرت کرلی ہے۔

عتیقہ اوڈھو اور فہد مصطفیٰ کے درمیان حالیہ دنوں لفظی جنگ سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی، تنازع اُس وقت شروع ہوا جب اداکارہ نے یہ تبصرہ کیا کہ فہد مصطفیٰ کو کم عمر لڑکیوں کے ساتھ اسکرین پر نظر آنے کے بجائے اپنی عمر کے قریب اداکاراؤں کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اس بیان پر فہد مصطفیٰ برہم ہوگئے اور اپنے شو میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عتیقہ اوڈھو کو کیا مسئلہ ہے؟ کیا وہ تب ہی خوش ہوں گی جب ہم اُن کے ہیرو بنیں گے؟ ہم آپ کے ساتھ اُس وقت ہیرو بن کر آئیں گے جب آپ 2، 4 کاسمیٹک سرجریز کروا لیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

معاملہ اُس وقت مزید بڑھ گیا جب عتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ فہد مصطفیٰ نے اس لیے ایسا ردعمل دیا کیونکہ اُنہیں میری بات بری لگی جبکہ فہد مصطفیٰ کے سخت لہجے پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے عتیقہ اوڈھو کی حمایت بھی کی۔
Atiqa Odho Apologizes to Fahad Mustafa

اب عتیقہ اوڈھو نے باضابطہ اور نہایت شائستگی کے ساتھ فہد مصطفیٰ سے معذرت کرلی ہے اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کو مزید نہ بڑھایا جائے۔

دوسری جانب اپنے شو کے دوران فہد مصطفیٰ نے بھی عتیقہ اوڈھو سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین دونوں اداکاروں کے اس باوقار اور دل کو چھو لینے والے اقدام کو سراہا رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertain PK (@entertainpk_official)