پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں عاصم اظہر نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امن، انصاف اور انسانیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس دنیا کو امن، انسانیت اور انصاف سے بھر دے اور ہمیں ایسے لوگ عطا کرے جو حق اور انصاف کا ساتھ دینے والے ہوں۔

عاصم اظہر نے اپنے پیغام کا اختتام ”الہیٰ آمین“ کے الفاظ کے ساتھ کیا۔
گلوکار کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حالات کشیدہ ہیں، ایک جانب افغان سرحد کے قریب صورتحال تناؤ کا شکار ہے جبکہ دوسری جانب ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر بے چینی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

















