شوبز کے چمکتے ستارے حماد شعیب نے واضح کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ جیسا بننا نہیں چاہتا اور نہ ہی ان کی نقل کرنے کا کوئی ارادہ رکھتا ہوں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں حماد شعیب نے سوشل میڈیا پر ہونے والے موازنے اور ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر میرا موازنہ رنویر سنگھ سے کیا گیا تھا کیونکہ ظاہری شکل میں کچھ مماثلت پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں رنویر سنگھ کی صلاحیتوں اور اداکاری کا معترف ہوں، میرا مقصد کسی کی کاپی کرنا نہیں بلکہ اپنی محنت اور صلاحیت کے بل بوتے پر اپنی الگ پہچان بنانا ہے۔
حماد شعیب نے بتایا کہ میں نے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھی جس کے باعث مجھے کبھی ”کاپی کرنے والا“ ٹیگ نہیں ملا۔

سوشل میڈیا ٹرولنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ بہت کم یوٹیوب کمنٹس پڑھتا ہوں اور خوش قسمت ہوں کہ مجھے شدید ٹرولنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، زیادہ تر مجھے مداحوں کی جانب سے حوصلہ افزائی اور مثبت ردعمل ملتا ہے جس پر میں شکر گزار ہوں۔













