پاکستانی معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر ایک امید بھرا پیغام شیئر کیا ہے جو مداحوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
فہد مصطفیٰ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تصویر کے ساتھ ایک معنی خیز پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے زندگی کے مشکل لمحات میں حوصلہ رکھنے کی تلقین کی۔
View this post on Instagram
اداکار نے لکھا کہ اللہ آپ کی زندگی میں وہ وقت لائے جب آپ کہیں کہ اے اللہ میں نے تھوڑا سا چاہا تھا، تُو نے مجھے اُس سے بھی زیادہ نواز دیا۔
تاہم، فہد مصطفیٰ کا یہ پیغام سوشل میڈیا صارفین میں تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور مداح اسے ایک مثبت اور امید افزا سوچ قرار دے رہے ہیں۔
















