پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے پوڈکاسٹ انٹرویو کے معاوضے سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ہانیہ عامر کے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیے جانے کی بات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان نشریات میں پوڈکاسٹ عدنان فیصل مہمان کے طور پر شریک ہوئے جہاں میزبان فیصل قریشی نے ان سے سوال کیا کہ کیا کسی فنکار نے پوڈکاسٹ انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔
اس پر عدنان فیصل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارہ ہانیہ عامر کا ذاتی فیصلہ تھا کہ انہوں نے اتنی رقم طلب کی۔ وہ اب تک تقریباً 700 پوڈکاسٹ کر چکے ہیں لیکن آج تک کسی مہمان کو انٹرویو کے لیے اتنی بڑی رقم ادا نہیں کی۔
اس گفتگو کے دوران فیصل قریشی نے کہا کہ ہانیہ عامر کو یہ معاوضہ ملنا چاہیے کیونکہ وہ ایک بڑی اسٹار ہیں اور ان کی پوڈکاسٹ میں شرکت سے ویوز میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔
View this post on Instagram
عدنان فیصل نے جواب میں کہا کہ فیصل قریشی بھی ان کی پوڈکاسٹ میں بغیر معاوضے کے شریک ہوئے تھے، اس لیے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہانیہ عامر ان سے بڑی اسٹار ہیں۔
اس پر فیصل قریشی نے کہا کہ موجودہ دور میں ہانیہ عامر واقعی ایک بڑی اسٹار ہیں اور انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے جبکہ میں خود کو مقامی سطح کا فنکار قرار دیتا ہوں۔
یہ گفتگو نشر ہونے کے چند ہی لمحوں بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین کے درمیان اس معاملے پر نئی بحث شروع ہو گئی۔
بعض افراد ہانیہ عامر کے معاوضے کے مطالبے کو جائز قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے غیر ضروری قرار دے رہے ہیں۔

















