پاکستان کی معروف اداکارہ یشما گل نے اپنی قریبی دوست ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی مبینہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت پیش کردی ہے۔
حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران ایک مداح نے فون کال پر یشما گل سے سوال کیا کہ کیا ہانیہ عامر اور عاصم اظہر شادی کرنے جا رہے ہیں اور اگر ایسا ہے تو اس کی تاریخ کیا ہے۔
اس سوال کے جواب میں یشما گل نے کہا کہ دو افراد کی شادی ان کا ذاتی اور نجی معاملہ ہوتا ہے، اس بارے میں صرف وہی لوگ بات کر سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ مجھے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر دونوں کی شادی سے متعلق کوئی پیش رفت ہوئی تو وہ خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز خصوصاً انسٹاگرام پر اس کا اعلان کریں گے۔
یشما گل نے مزید کہا کہ دعا کرتی ہوں کہ ہر شخص کو ایک ایسا شریکِ حیات ملے جو اس کی عزت کرے، خیال رکھے اور زندگی کا اچھا ساتھی ثابت ہو۔


















