Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کی سڑکوں پر ماہرہ خان کا نیا فوٹو شوٹ وائرل

ماہرہ خان کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھرپور ردعمل دیکھنے میں آیا

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کراچی کی سڑکوں پر کرائے گئے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کراچی کی مختلف سڑکوں پر منفرد اور کلاسی انداز میں پوز دیتی نظر آئیں، ہر تصویر میں ان کا الگ اسٹائل اور دلکش انداز نمایاں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mover Magazine Pakistan (@mover_magazine_pakistan)

ماہرہ خان کی تصاویر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھرپور ردعمل دیکھنے میں آیا اور صارفین نے ان کے انداز اور شخصیت کی تعریف کی۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا یہ نیا فوٹو شوٹ ایک بار پھر ان کی خوبصورتی اور اسٹائل کا ثبوت ہے۔