پاکستان شوبز انڈسٹری خوبرو اداکارہ حنا آفریدی نے اپنے نکاح کی ویڈیوز پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے ناقدین کو کھری کھری سنا دیں۔
اداکارہ حنا آفریدی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے سوال کیا گیا کہ نکاح کے دوران پہنی گئی جیولری پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید ہوئی، انہوں نے اس تنقید کو کیسے ڈیل کیا؟
اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے اس معاملے کو زیادہ اہمیت نہیں دی، اگر لوگوں کو میری جیولری پسند نہیں آئی تو یہ ان کا مسئلہ ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انسان رسومات اور مصروفیات میں اتنا الجھا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا دیکھنے کا وقت نہیں ملتا، اسی لیے میں نے بھی اس دوران سوشل میڈیا کھول کر نہیں دیکھا۔
View this post on Instagram
پروگرام کے دوران میزبان نے ایک اور سوال کیا کہ نکاح کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے شوہر سے ماہانہ 5 لاکھ روپے خرچ، بزنس کلاس میں سفر سمیت چند مطالبات کرتی نظر آئیں۔
اس پر حنا آفریدی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہر لڑکی کو حق ہے کہ وہ اپنے شوہر سے اپنی خواہشات کا اظہار کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو ابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ میں نے کیمرے کے پیچھے اپنے شوہر سے کیا مانگا تھا، اگر وہ سب سامنے آجائے تو شاید لوگ حیران رہ جائیں۔
















