آسکرز کی تقریب میں شریک فنکاروں نے ایران جنگ کے خلاف آواز بلند کردی۔
آسکرز کی تقریب میں شریک فنکاروں نے ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ ہسپانوی اداکار جاویئر بارڈم ریڈ کارپٹ پر وہ پن پہن کر آئے جو انہوں نے 2003 میں عراق جنگ کے خلاف پہنی تھی جبکہ ایوارڈ تقسیم کے دوران بھی انہوں نے “No to War” اور “Free Palestine” کے نعرے لگائے۔
جاویئر بارڈم نے کہا کہ میں نے وہی پن پہنی ہے جو میں نے 2003 میں عراق کے خلاف غیرقانونی جنگ کے وقت پہنی تھی۔ آج 23 سال بعد ایک اور غیرقانونی جنگ کا سامنا ہے، جو ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جھوٹی بنیادوں پر شروع کی جا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے فلسطین کی پن بھی پہن رکھی ہے، جو مزاحمت کی علامت ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے اور فلسطین کو آزاد ہونا چاہیے۔
















