Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کی مون سون کی پہلی بارش پر شوبز شخصیات کا ردعمل

شہر کے کمزور انفرااسٹرکچر کی ناکامی ایک بار پھر عیاں ہوئی

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مون سون کی پہلی ہی بارش نے شہر میں ہنگامی صورتحال پیدا کر دی، جس کے باعث شہریوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات بھی شدید متاثر ہوئیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

رپورٹس کے مطابق ملک کے دیگر حصوں، خاص طور پر اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، لیکن کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی گرج چمک کے ساتھ پہلی بارش نے تباہی کے مناظر پیش کیے، تاہم اس دوران مختلف حادثات میں کم از کم 23 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saga Digital AI (@sagadigitalai)

شہر کے کمزور انفرااسٹرکچر کی ناکامی ایک بار پھر عیاں ہوئی۔ چاند رات کے موقع پر منعقد ہونے والا بڑا ایونٹ “کراچی کامنز” تیز ہوا اور بارش کے باعث مکمل طور پر متاثر ہوا، جہاں کئی اسٹالز اور سجاوٹ کا سامان بکھر گیا۔

 اسی طرح حیدری مارکیٹ سے بھی پانی جمع ہونے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہونے کی ویڈیوز سامنے آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rana Suhail Ali (@ranasuhailalii)

اس ہنگامی صورتحال نے شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ سمیت کئی فنکار کام سے واپسی کے دوران سڑکوں پر پھنس گئے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مشکلات اور شہر کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Washma Fatima (@washma.fatima)

کراچی کے شہریوں اور فنکاروں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ہر بارش کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سے محفوظ رہا جا سکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Saim Khan (@saimkhanofficiall)