Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فاطمہ آفندی نے بیٹی کا چہرہ دکھا کر مداحوں کو خوش کردیا

فاطمہ آفندی نے انسٹاگرام پر بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے اپنی بیٹی ازنیرا کا چہرہ مداحوں کو پہلی بار دکھا دیا۔

فاطمہ آفندی نے انسٹاگرام پر بیٹی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، تاہم ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش 5 دسمبر 2025 کو ہوئی تھی۔

اداکارہ اور اُن کے شوہر کنور ارسلان نے بیٹی ازنیرا کے ساتھ اپنے بیٹوں المیر اور مہبیر کے ساتھ فیملی فوٹوز بھی شیئر کیں، جو مداحوں میں کافی پسند کی جا رہی ہیں۔

مداحوں نے بیٹی کی تصاویر پر تعریفی کمنٹس کیے اور بیٹی کے خدوخال والدین سے مشابہ قرار دیے، ایک مداح نے لکھا کہ ماشاءاللہ، آپ کے تمام بچوں کی آنکھیں خوبصورت اور دلکش ہیں۔

دوسرے نے کہا کہ بیٹی ماشاءاللہ بہت پیاری ہے، اللہ اسے ہر برائی سے محفوظ رکھے جبکہ ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ ازنیرا کی آنکھیں مہبیر جیسی ہیں، باقی خصوصیات المیر سے مشابہ ہیں۔