پاکستان کے معروف اداکار آغا علی نے دوسری شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ زندگی کے حالات اور قدرتی تربیت کے مطابق ہی ہوتا ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران اداکار نے بتایا کہ اگر انہیں دوبارہ شادی کا موقع ملا تو وہ اسے ایک نئے تجربے کے طور پر قبول کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بار زندگی کو زیادہ بہتر انداز میں گزارنے، خوبصورت یادیں بنانے اور ماضی کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
آغا علی نے کہا کہ شادی ایک اہم اور سنجیدہ مرحلہ ہے جو صرف اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب یہ انسان کے مقدر میں ہو اور اللہ کی رضا شامل ہو۔
View this post on Instagram
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی رشتے کی کامیابی کے لیے باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنا نہایت ضروری ہے۔
ان کے اس مؤقف کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین اسے سادگی اور حقیقت پسندی کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آغا علی نے اداکارہ حنا الطاف سے 2020 میں کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے دنوں میں شادی کی تھی تاہم بعد ازاں دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی۔


















