پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا پر جاری تنازعات میں خواتین کو نشانہ بنانے کے رجحان پر سخت ردعمل دیا ہے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یوٹیوبر ذوالقرنین سکندر کے ایک حالیہ متنازع وی لاگ نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی جس میں انہوں نے رجب بٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے بیان میں سبینہ فاروق نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپنی ذاتی لڑائیوں میں خواتین کو گھسیٹنے سے گریز کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مردوں کے جھگڑوں میں بیویوں اور بہنوں کو شامل کرنا نہ صرف غیر مناسب ہے بلکہ معاشرتی طور پر بھی نقصان دہ ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ اگر تنقید کرنی ہے تو ایک دوسرے تک محدود رکھی جائے اور خواتین کی عزت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے کیونکہ معاشرے میں خواتین پہلے ہی کئی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں۔
اداکارہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سوشل میڈیا پر موجود بڑے پلیٹ فارمز اور وسیع ناظرین کو مثبت اور بامقصد موضوعات کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ معاشرے میں بہتری لائی جا سکے۔
سبینہ فاروق کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے اور متعدد افراد نے ان کی بات کی حمایت کرتے ہوئے اسے ایک اہم سماجی مسئلے کی نشاندہی قرار دیا ہے۔


















