ٹماٹر سستے ہوگئے! 6 ماہ تک محفوظ کر نے کے طریقے جانئیے
ٹماٹر روزمرہ کے کھانوں میں استعمال ہو نے والی اہم سبزی (پھل) ہے،جس کے بغیر کھانے میں ذائقہ نہیں آتا۔
آج کل پیاز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ ٹماٹر کافی سستے ہوگئے ہیں کیونکہ اس بات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ بھی انہیں وافر مقدار میں خرید کر چھ ماہ تک کیلئے محفوظ کر لیں۔
ٹماٹر چھ ماہ تک محفوظ کرنے کے طریقے
ٹماٹر کا اوپر کا حصہ کاٹ دیں اور اسے ائیر ٹائٹ باکس یا بیگ میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔
6 ماہ بعد بھی نکالیں گی تو صرف گرم پانی میں ڈال دیں، پگھل کر استعمال کے قابل ہوجائیں گے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ٹماٹر کے اوپر کا حصہ کاٹ لیں اور پھر 4 ٹکڑے کرلیں۔
اب یہ قتلے کسی ائیر ٹائٹ باکس میں رکھیں اور ان کے اوپر ٹشو پیپر رکھ کر مزید قتلے قطار کی صورت رکھ کر ڈبا فریزر میں رکھ دیں۔
ٹماٹر کو ابالیں اور پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال کر اس کا چھلکا اتارلیں۔
ان ٹماٹروں کو گرائنڈر میں ڈال کر پیوری بنالیں اور پھر شیشوں میں بھر لیں۔
ان کے کیوبز بھی بنائے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
