
عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے بچائو کے لئے پاکستان کو ضروری معاونت فراہم کی ہے۔
اس معاونت میں تکنیکی رہنمائی، لیبارٹری کی مدد کے ساتھ سکریننگ کے آلات اور وفاقی اور صوبائی سطح پرنوول کروناوائرس کے کینسرسے نمٹناشامل ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق انفراریڈتھرموگنزبھی فراہم کی گئی ہیں جن سے کروناوائرس کی نشاندہی کیلئے فرد کو چھوئے بغیر ٹمپریچر معلوم کیاجاسکے گا۔
پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا ے کہاکہ ادارہ صحت عامہ کے بارے میں بین الاقوامی تشویش کے جواب میں حکومت کی مسلسل حمایت کیلئے پُرعزم ہے۔
اس سے قبل چینی وزیر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو وبا پر قابو پانے کیلئے چین کے اقدامات پر اعتماد ہے۔
عالمی ادارہ صحت کو وبا پر قابو پانے کیلئے چین کے اقدامات پر اعتماد ہے، چین
انکا کہنا تھا کہ وباء کے خاتمہ کی کوششوں میں پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے جو پروازوں اور ادویات کے حوالہ سے مدد کررہا ہے ، چین اور پاکستان پکے دوست ہیں جن میں باہمی مددکی اچھی روایت موجودہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستانیوں کی صحت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون سے کام کرے گا کرونا وائرس کے خاتمہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے وائرس کے خاتمہ کی کوششوں میں چین کی ٹھوس حمایت اورتعریف کی ہے جنہوں نے چین میں پاکستانی شہریوں کی مدد پر بھی چینی حکومت اور عوام کی تعریف کی ہے ۔
اس گھڑی میں پاکستان کے عوام اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مستحکم طورپر کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News