Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج ہے، معاون خصوصی

Now Reading:

کورونا وائرس ایک عالمی چیلنج ہے، معاون خصوصی
معاون خصوصی اطلاعات

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس صرف ہمارے لئے نہیں بلکہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے جس کا ہم سب کو مضبوطی سے سامنا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس نے کورونا وائرس کے متعلق کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چین میں پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال کے احکامات دیئے تھے، چین کے بعد دوسرے ہمسایہ ملک ایران میں بھی  کوورنا کیسز کی اطلاعات ملی تھیں لیکن چین میں وائرس پھیلنے کے بعد حکومت نے اقدامات شروع کر دیئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سارے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی حکومت کے پیشگی اقدامات کی تعریف کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تفتان میں قرنطینہ سینٹر میں زائرین کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی گئیں جبکہ پاک فوج اور سکیورٹی اداروں نے زائرین  کی سہولتوں کے لئے ہر ممکن تعاون کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کورونا وائرس کے مسئلے پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے، کورونا وائرس پر خواجہ آصف کے بیانات کی شدید مذمت کرتی ہوں کیونکہ حکومت پہلے دن سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر فردوس نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے صوبوں کی تجاویز پر وفاقی حکومت عمل کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وائرس سے متاثرہ  زیادہ تر لوگ صحت یاب ہو جاتے ہیں لیکن وائرس سے عمر رسیدہ اور پہلے سے کسی  بیماری میں مبتلا لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک بھی وباء سے محفوظ نہیں رہے ہیں کیونکہ ترقی یافتہ ممالک کے پاس بھی سکریننگ کا مکمل نظام موجود نہیں ہے لیکن وفاق مسافروں کی سکریننگ اور فنڈز کی ہر ممکن فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر