Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوامی اجتماعات پر سختی سے پابندی ہونی چاہیے، ڈاکٹرز

Now Reading:

عوامی اجتماعات پر سختی سے پابندی ہونی چاہیے، ڈاکٹرز
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف

ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں عوامی اجتماعات پر سختی ہونی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کورونا وائرس سے اول دستے کے طور پر لڑ رہا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے لیکن وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلئے لاک ڈاون کو مذید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوامی اجتماعات پر سختی سے پابندی ہونی چاہیے کیونکہ لاک ڈاون کے باوجود شہر  میں لوگوں رش بدستور بڑھ رہا ہے اور  مذید سختی نہ کی گئی تو حالات بگڑ سکتے ہیں۔

مساجد کو بند کیا جائے، لاک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے، ڈاکٹرز

Advertisement

پریس کانفرنس میں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی مسائل فوری حل کئے جائے اور ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ کی اضافی تنخواہ متعلقہ ادارے کے تمام سٹاف کو دی جائے اور گلگت،بلتستان اور دیامرمیں ریپڈ پی سی آر مشینیں نصب کی جائیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ہر ایک اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی پریس کلب میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ بہت سارے لوگ کرونا وائرس کو مذاق سمجھ رہے ہیں، شہر میں دکانیں کھلی ہوئی ہیں جس پرکوئی توجہ نہیں دی جارہی، عوام اور حکمرانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ہمارے پاس اسپتالوں میں جگہ موجود نہیں ہے، پاکستان کا شعبہ صحت بہت کمزور ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکمرانوں سے پہلے بھی کئی مہلک بیماریاں نہیں سنبھالی گئیں، 14اپریل سے لاک ڈاؤن میں نرمی آتے ہی مریضوں میں اضافہ ہوگیا، عوام سمیت تمام مکاتب فکر کو وبا پر کنٹرول کرنے کے لیے اپنا تعاون پیش کرنا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہی کھانے کا درست اور فائدہ مند طریقہ جان لیں!
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر