Advertisement
Advertisement
Advertisement

مٹر کے چھوٹے سے دانے کے بڑے فوائد

Now Reading:

مٹر کے چھوٹے سے دانے کے بڑے فوائد

مٹر حجم کے لحاظ سے چھوٹا ہے لیکن جب بات غذائیت  کے ساتھ صحت کی آتی ہے تو مٹھی بھر مٹر اپنے اندر کئی غذائی اجزاء رکھتے ہیں جو صحت کے کئی مسائل دور کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مٹرمیں میگنیشیم، وٹامن کے، اے، سی اور بی وٹامنز بھی ہوتے ہیں۔

پروٹین کی مقدار سے بھرپور

مٹر ایک سستی اور باآسانی دستیاب ہونے والی سبزی ہے لیکن یہ سبزی خور کی زندگی میں پروٹین کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے۔

Advertisement

آدھا کپ مٹر میں تقریبا چار گرام پروٹین ہوتا ہے۔

اس میں شامل امینو ایسڈ جو پروٹین بناتے ہیں وہ عضلاتی اور ہڈیوں کو طاقت دیتے ہیں اور ہارمون اور انزائم ڈھانچے کے علاوہ  جلد کی خوبصورتی اور نشوونما کے لیے مفید ہیں۔

آنکھوں اور نظر کے لیے بہترین  

آدھا کپ مٹر میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو آنکھوں اور اچھی نظر کے لیے ضروری ہے۔

مٹر کا استعمال کارنیا کو صاف رکھنے کے لیے بھی ہے۔

Advertisement

مٹر کا استعمال ہاضمہ درست رکھتا ہے

مٹر میں موجود ریشوں سے نظام انہظام میں بہتری آتی ہے۔ مٹر میں ایسا ریشہ موجود ہوتا ہے جو گزرنے والے فضلہ کو آسان اور تیز تر بنا کر قبض میں آسانی پیدا کرتا ہے۔

مٹر کو آنتوں کے سنڈروم جیسے امراض پیدا ہونے کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے اگر کوئی شخص اس مرض میں مبتلا ہے تو ا س کے لیے کم از کم ایک کپ کا تہائی حصہ اپنی غذا میں شامل رکھنا بہتر اور  ضروری  ہے۔

کینسر کے خطر ات میں کمی

مٹر میں وٹامن کے کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس میں پروسٹیٹ کینسر سے لڑنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

Advertisement

مٹر میں ایسے مرکبات بھی ہیں جو ٹیومر کی نشوونما کو روک سکتے ہیں۔

شوگر کے مریضوں کے لیے مفید

مٹر بلڈ شوگر کی سطح کومستحکم کرنے میں بھی کام کرتے ہیں جو شوگر کے مرض کو قابو میں رکھنےکے لیے انتہائی ضروری ہے۔ شوگر کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔

وزن متوازن رکھتا ہے

مٹر میں فیٹ یا چربی کم ہوتی ہے ۔

ایک کپ میں سو کیلریز ہوتی ہیں جب کہ ایک بڑی مقدار میں پروٹین، فائبر اور مائیکر نیوٹریئنٹس موجود ہوتے ہیں ۔

Advertisement

مٹر کے استعمال سے وزن نہ زیادہ بڑھتا ہے نہ کم ہوتا ہے بلکہ اس میں توازن برقرار رہتا ہے ۔

ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے

محض ایک کپ مٹر میں 44فی صد وٹامن کے موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں میں کیلشیئم اسٹور کرنے میں مدد کرتا ہے ۔اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والا وٹامن بی گھٹیا کے خطرات کو کم کرتا ہے ۔

مٹر جلد کے لئے بھی بہترین

Advertisement

مٹر کھانے کے علاوہ چہرے پر لگانے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے اپنے کئی بہترین فائدے ہیں۔

مٹر کو سُکھانے کے بعد پیس کر، اس سے بنے آٹے کا اُبٹن چہرے پر لگانے سے داغ دھبے دورہوجاتے ہیں۔

مٹر کےبُھنے دانوں اور سنگترے کے چھلکوں کو دودھ میں پیس کر چہرے پر لگانے سے جِلد کی رنگت میں نکھار آتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر