Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈپریشن ایک خطرناک بیماری، علامات جان کر بچاؤ ممکن

Now Reading:

ڈپریشن ایک خطرناک بیماری، علامات جان کر بچاؤ ممکن

اداسی اور  ڈپریشن (ذہنی دباؤ )دو الگ باتیں ہیں جس میں لوگ الجھ کر انہیں ایک جیسا ہی سمجھ لیتے ہیں۔

ڈپریشن (ذہنی دباؤ) ایک عام لیکن خطرناک بیماری ہے،یہ  بیماری کسی بھی شخص کے زندہ رہنےکے مقصد کو نشانہ بناتی  اور اسے زندگی سے بیزار کردیتی ہے۔

ڈپریشن کے شکار 350 ملین سے زائد لوگوں کی زندگی بچانے کے لیے ہمیں اس سے متعلق سنجیدہ ہونا پڑے گا۔

یہ بیماری جو لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو نقصان پہنچا رہی ہے، اس کی علامات کو سمجھنا  اس کو روکنے میں بہت مددگار  ثابت ہوسکتا ہے۔

یہاں ڈپریشن کی ان چند علامات کا تذکرہ  کرتے چلیں جو ہر ایک کے لیے جاننا انتہائی  اہم ہیں  تاکہ اس بیماری پہ کچھ حد تک قابو پایا جاسکے۔

Advertisement

اداسی یا پریشانی:

ہم سب ہی زندگی میں کبھی نہ کبھی اداس ہوتے ہی ہیں اور اس کا تعلق ہمارے جذبات سے ہے تاہم اگر یہ اداسی چند دنوں سے بڑھ کر ہفتوں اور مہینوں تک پہنچ جائے تو وہ یقنی طور ڈپریشن کی صورت اختیار کرلیتی  ہے۔

ایسی صورت میں ہمیں منفی خیالات سے چھٹکاراحاصل کرنا بہت ضروری ہوجاتا ہے۔

سونے کے وقت میں خرابی:

اگر آپ کے سونے کے اوقات میں تبدیلی واقع ہورہی ہے، جیسے کہ آپ ساری رات جاگنے اور دن میں زیادہ سونے لگے ہیں تو یہ ڈپریشن کی علامت ہوسکتی ہے۔

اپنے کام پر توجہ نہ دے پانا:

Advertisement

اگر آپ مسلسل کوشش کے باوجد بھی کام پر صحیح طریقے سے توجہ نہیں دے پارہے تو یہ بھی ڈپریشن کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔

کسی چیز کی لت لگا لینا:

کسی چیز کا استعمال یکدم سے بڑھادینا یا پھر سگریٹ اور الکوحل سمیت کسی قسم کا نشہ شروع کردینا ڈپریشن کی بڑی علامات میں سے ایک ہے۔

خود کو بے وقعت سمجھنا یا شرمندگی محسوس کرنا :

اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں   تو ہر چیز کے لیے خود کو ذمہ دارٹھہرانا شروع کردیتے ہیں اور یہ خود احتسابی کا عمل شروع کرکے آپ خود کو ان کاموں  کے لیے بھی قصور وار ٹھہراتے ہیں جس میں آپکا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہوتا۔

خودکشی کا سوچنا:

Advertisement

ایک اندازے کے مطابق ہر تیس سیکنڈ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے ۔گزشتہ 45 سالوں میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور خودکشی کرنے کی شرح 60 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

خود کشی کے خیالات کا آنا ڈپریشن کی سب سے بڑی  اور سب سے خطرناک علامت ہے۔ ایسی صورت میں فوری طور پر کسی اچھے ماہر نفسیات سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

وزن میں تبدیلی:

بعض ماہرین کا ماننا ہے وزن کا مسلسل تیزی سے بڑھنا یا گھٹنا بھی ڈپریشن  کی علامت ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر