Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس میں کورونا کے روز مرّہ کیسز کی ریکارڈ تعداد رپورٹ

Now Reading:

روس میں کورونا کے روز مرّہ کیسز کی ریکارڈ تعداد رپورٹ

کورونا وائرس کے اومیکرون ویریئنٹ نے روس کو تیزی کے ساتھ اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے۔

ہفتے کے روز رپورٹ ہونے والے انفیکشنز کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار سے اوپر چلی گئی۔

روس کی سرکاری کورونا وائرس ٹاسک فورس نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 13 ہزار 122 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ اب تک کی ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ تعداد ہے جو اس ماہ کے شروع میں ریکارڈ ہونے والی تعداد یعنی 15000 سے سات گُنا زیادہ ہے۔

ٹاسک فورس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کووڈ-19 سے 668 افراد جاں بحق ہوئے۔ جس کے بعد کووڈ سے روس میں اموات کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 111 تک پہنچ گئی جو یورپ بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

Advertisement

کرملن کے ترجمان ڈمِٹری پیسکوف نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ اعداد زیادہ ہیں اور ممکنہ طور پر اور زیادہ ہوں کیوں کہ زیادہ تر لوگوں کے ٹیسٹ نہیں ہوئے ہیں یا ان میں علامات نہیں ہیں۔

ترجمان کرملن نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ صدارتی ایڈمنسٹریشن میں بہت سے لوگ ہیں جو وائرس سے انفیکٹ ہوئے ہیں۔

پیسکوف کا کہنا تھا کہ اکثریت نے خود کو آئسولیٹ کرنے کے بعد گھر سے کام کرنا جاری رکھا ہوا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں روسی پالریمان نے لامحدود مدت تک غیر ویکسین شدہ لوگوں پر پابندیوں کا اطلاق مؤخر کیا تھا۔

اور اس ہفتے ہیلتھ آفیشلز نے آئسولیشن دورانیے کو 14 دن سے کم کرتے ہوئے سات روز کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر