Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

السر کے لیے یہ چند آزمودہ سائنسی علاج آزمائیں

Now Reading:

السر کے لیے یہ چند آزمودہ سائنسی علاج آزمائیں

صحت زندگی کی سب سے بڑی نعمت بلکہ یہ کہا جائے تو بے جانہ ہوگا کہ صحت ہی زندگی ہے۔ تاہم صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر شے کا توازن میں ہونا نہایت ضروری ہے۔ اگر یہ توازن بگڑ جائے تو انسان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ ان ہی ایک بیماری السر ہے۔

السر ایسی دائمی زخم ہوتے ہیں جو فوری مندمل نہیں ہوپاتے، یہ السر کہی بھی ہوسکتے ہیں تاہم پیٹ اور غذائی نالی کا السر بہت عام ہیں۔

 یہاں یہ جاننا نہایت ضروری ہے کہ پیٹ کا السرکسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے جس کا فوری علاج کیا جانا نہایت ضروری ہے۔ اگربروقت علاج نہ کیا جائے تو اس کے نتیجے یہ زخم شدید ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ السر کا روایتی علاج دواؤں پر انحصار کرتا ہے، جس کے کئی منفی ضمنی اثرات جیسے سر درد اور اسہال کی صورت میں سامنے آتے ہیں۔  بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ مناسب علاج کے اور تشخیص کے لیے اپنے ڈاکٹر سے رابطہ میں رہیں۔

اس کے علاوہ، آپ پیٹ کے السر کی صورت میں درد کو دور کرنے اور السر کو ٹھیک کرنے میں مدد کے لیے کچھ آسان، لیکن موثر قدرتی گھریلو علاج بھی آزما سکتے ہیں۔ جنہیں یہاں پر پیش کیا جارہا ہے۔

Advertisement

السر کا قدرتی علاج:

کیلا

مختلف تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلے آپ کے پیٹ میں سیلولر پھیلاؤ کو فروغ دے کر پیٹ کے السر کو ٹھیک کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، کیلے میں موجود بعض اینٹی بیکٹیریل مرکبات موجود ہیں جو السر کا باعث بننے والےایچ پائلوری کی نشوونما کو روکتے ہیں۔ کیلے پیٹ کی اندرونی دیواروں کو بھی مضبوط بناتے ہیں اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

گوبھی

گوبھی پیٹ کے السر کے لیے ایک مؤثرعلاج ہے۔  گوبھی لیکٹک ایسڈ والی غذا ہونے کی وجہ سے امائنو ایسڈ پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے، جو معدے کی پرت میں خون کے بہاؤ کو تیز کرتی ہے۔ اور اس طرح یہ شفا یابی کے عمل میں مددگارثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، گوبھی میں موجود وٹامن سی ایچ پائلوری انفیکشن سے لڑنے کے لیے فائدہ مند ہے۔

2014 میں ہونے والی ایک تحقیق، جو میڈیسنل کیمسٹری ریسرچ میں شائع ہوئی تھی، بتایا گیا ہے کہ بند گوبھی کے پودے کے عرق سے گیسٹرک جوس کی پی ایچ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے، اور اسی لیے اسے شدید معدے کے السر کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

 السر کی صورت میں گوبھی کو اس طرح استعمال کریں۔

گوبھی کے اوپری حصے کو کاٹ کر پانی کی تھوڑی سی مقدار شامل کر کے بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں یہ جوس کی شکل اختیار کر لے۔ کھانے سے پہلے اس جوس کو استعمال کریں، اس عمل کو چند ہفتوں تک روزانہ دہرائیں، ہر بارتازہ رس استعمال کریں۔

لہسن

لہسن سپر فوڈ میں شامل ایک اور غذا ہے جس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی مائیکروبیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

جانوروں پر کی جانے والی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لہسن کا عرق السر کوتیزی سے ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہاں تک کہ السر کے بڑھنے کے امکانات کو بھی کم کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ، جانوروں اور انسانی مطالعات میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کے عرق سےایچ پائلوری کی نشوونما کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے، جو السر کی سب سے عام وجوہات میں سے ایک ہے۔

Advertisement

اس مقصد کے لیے لگاتار تین دن تک روزانہ کچے لہسن کے دو جوئے کھانے سےایچ پائلوری انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے معدے میں بیکٹیریا کی سرگرمی کو کم کرنے میں نمایاں مدد مل سکتی ہے۔ تاہم اس میں ابھی مزید تحقیق کی گنجائش باقی ہے۔

شہد

شہد کو ایک اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذا کے طور پر جانا جاتا ہے جو صحت کے مختلف فوائد لیے ہوئے ہے یہ مختلف امراض سے تحفظ دینے میں اہم کردارادا کرتا ہے ان میں دل کی بیماری، فالج کا خطرہ، آنکھوں کی صحت میں بہتری اور یہاں تک کہ کینسر کی بعض اقسام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شہد السر سمیت بہت سے زخموں کی شفا یابی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ شہد کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ایچ پائلوری سے لڑنے میں مدد کر سکتی ہیں، جو پیٹ کے السر کی سب سے عام وجہ ہے۔

جانوروں کے مختلف مطالعات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہد کا استعمال السر کے بڑھنے کے خطرے کو کم کرنے اور جلد شفایابی میں معاونت فراہم کرتا ہے۔ تاہم اس میں ابھی انسانی مطالعہ کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر