Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا انڈا کھانے سے وزن کم ہوسکتا ہے؟

Now Reading:

کیا انڈا کھانے سے وزن کم ہوسکتا ہے؟

 آج ہم آپکو بتائیں گے کہ انڈا کھانے سے وزن کم ہوسکتا ہے یا نہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انڈا کھانے سے وزن پر قابو پانے سمیت موٹاپے کو کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ انڈوں کو وٹامن ڈی سمیت دیگر جسمانی صحت کے لیے بہتر قرار دیا جاتا ہے۔

18 سے 30 سال کی عمر کے 350 سے زائد طالب علموں پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ ان کے استعمال سے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) بھی بہتر اور مضبوط ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران بعض رضاکاروں کو انڈے کو زردی کے بغیر جبکہ بعض رضاکاروں کے زردی سمیت انڈے کھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زردی سمیت انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ وہ جسمانی قوت بھی بڑھاتے ہیں اور ان سے وزن کم ہونے سمیت دماغی اور دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زردی کے بغیر انڈے کھانوں سے بھی مجموعی طور پر بہترین نتائج حاصل ہوئے تاہم ماہرین کے مطابق زردی سمیت مکمل انڈوں کو کھانے سے زیادہ فوائد ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں کا یومیہ استعمال نہ صرف وزن کو قابو کرنے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم کی چربی بھی ختم ہوتی ہے اور جسمانی قوت بڑھنے سمیت ہڈیوں کی مضبوطی بھی بڑھتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ یومیہ ایک اور ہفتے میں کم از کم 5 انڈے کھائے جانے چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر