Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سائنسدانوں کا کارنامہ: اسٹیم سیل کو آنکھ کے ٹشو میں بدل دیا

Now Reading:

امریکی سائنسدانوں کا کارنامہ: اسٹیم سیل کو آنکھ کے ٹشو میں بدل دیا
آنکھ

امریکی سائنسدانوں کا کارنامہ: اسٹیم سیل کو آنکھ کے ٹشو میں بدل دیا

امریکی سائنسدانوں کی ایک باصلاحیت ٹیم نے طب کی دنیا میں بڑا کارنامہ کرتے ہوئے اسٹیم سیل کو کامیابی سے آنکھ کے ٹشو میں بدل دیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں سائنسدانوں نے مریض کے اسٹیم خلیے (خلیاتِ ساق) اور تھری ڈی بائیو پرنٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آنکھ کا ایک بافت (ٹشو) بنایا جو بینائی ختم ہونے کے امراض کے متعلق جدید فہم فراہم کرے گا۔

نیشنل آئی اِنسٹی ٹیوٹ (این ای آئی) سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم نے خلیوں کا ایک مرکب پرنٹ کیا جو پردہ بصارت کی بیرونی پرت (آؤٹر بلڈ ریٹینا بیریئر) بناتا ہے۔

یہ آنکھ کا وہ بافت ہوتا ہے جو پردہ بصارت کے روشنی کا احساس کرنے والے فوٹو ریسیپٹرز کو سہارا دیتا ہے۔

یہ تکنیک ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن (اے ایم ڈی) جیسی پردہ بصارت کی بیماریوں کے مطالعے کے لیے نظریاتی طور پر مریض سے بنائے گئے بافت لامحدود مقدار میں فراہم کر سکتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آنکھوں کے سفید ڈیلوں کو رنگوانے والی خاتون اندھے پن کے قریب جا پہنچی

این ای آئی کے اوکیولر اور اسٹیم سیل ٹرانسلیشنل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر کپل بھارتی اور ان کے ساتھیوں نے اس تحقیق میں تین ناپختہ کوروڈیل خلیوں کی اقسام کو ملا کر ایک ہائیڈروجیل بنایا۔ ان خلیوں میں پیریسائٹس، اینڈوتھیلیئل (جو شریانوں کے لیے اہم ہوتے ہیں) اور فائبروبلاسٹ (جو بافت کو ساخت دیتے ہیں) شامل تھے۔

سائنس دانوں نے اس جیل کو ایک بائیو ڈی گریڈایبل (ایسے مواد سے بنا جسے بیکیٹریا ختم کردیں اور آلودگی کا سبب نہ بنیں) فریم پر ڈھالا۔ چند ہی دنوں میں خلیے پختہ ہو کر ایک گنجان شریانوں کے جال میں بدل گئے۔

خلیوں سے گنجان جال تک پہنچنے کا یہ عمل 42 دنوں پر مشتمل تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر