Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

Now Reading:

پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد جانیے

آج ہم آپکو پیاز کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔

پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بغیر شاید ہی پکوان تیار کیا جاتا ہو، یہ کھانوں کا ذائقہ ہی نہیں بڑھاتی ہے بلکہ اس کے اندر کئی ایسے اجزاء پائے جاتے جو بہت سے امراض کے علاج میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ پیاز تقریباً ہر گھر میں روزانہ استعمال کی جاتی ہے۔

آئیے اس کے فوائد جانتے ہیں۔

ذیابیطس اور کینسر سے بچاؤ

Advertisement

ایک تحقیق کے مطابق یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہونے کے ساتھ ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہے۔

مچھر کے وار سے بچائے

مچھر کے ستائے ہوئے اگر پیاز کا عرق اپنے جسم پر لگالیں تو مچھر ان کے قریب بھی نہیں آئیں گے جبکہ جسم پر اگر کیڑے مکوڑے کاٹ لیں تو متاثرہ جگہ پر پیاز رگڑ لیں درد جاتا رہے گا۔

گلے کے درد سے نجات

گلے کی خرابی میں پیاز کو پانی میں ابال کر پی لیں گلے کی خرابی سے نجات مل جائے گی اس کے علاوہ اگر کبھی جلد پر کانٹا وغیرہ چبھ کر اندر کی جانب پیوست ہوجائے تو اس پر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے پیاز باندھ دیں کانٹا نکل آئے گا۔

چیزوں کو چمکانے کے لئے پیاز کا استعمال

Advertisement

دھاتی چیزوں کو چمکانے کے لئے پیاز کو باریک پیس کر پانی میں ملا کر سطح پر رگڑیں یہ چمکنے لگے گی جبکہ اکثر پینٹ کی بو آسانی سے نہیں جاتی اس کے لئے بھی اسی آمیزے کو متاثرہ چیز پر لگائیں بو ختم ہو جائے گی۔

گرمی سے بچائے

پیاز کچی بھی کھائی جاتی ہے دیگر سبزیوں کے ساتھ سلاد کی شکل میں ایک خوش ذائقہ اور صحت مند غذا ہے لیکن یہ لذت کام و دہن کے ساتھ گرمی کے مضر اثرات سے بچانے کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔

بزرگ گرمی سے بچنے کیلئے گھر سے باہر نکلتے وقت ہمیشہ پیاز ساتھ رکھنے کا مشورہ دیتے رہے ہیں دراصل پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ دھوپ میں نکلتے وقت جب پیاز پاس ہوتی ہے جسم کو نقصان پہنچانے سے پہلے باہر سے آنے والی گرمی کو روک لیتی ہے۔

پیاز میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس، ضروری وٹامنز اور بہت کچھ ہوتا ہے، یہ فولیٹ سمیت وٹامن سی اور بی سے بھی بھرپور ہے۔

Advertisement

موسمِ گرما میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے پیاز اپنے ہمراہ لازمی ساتھ رکھیں تاکہ ممکنہ ہیٹ اسٹروک سے بچ سکیں۔

پیاز میں غیر مستحکم مادے ہوتے ہیں جو جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

تو پیاز کو صرف ساتھ ہی نہیں رکھیں بلکہ ساتھ رکھنے کے ساتھ اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنالیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر