Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک انڈے میں کتنی چکنائی ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

ایک انڈے میں کتنی چکنائی ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
انڈے

ایک انڈے میں کتنی چکنائی ہوتی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

انڈا کا شمار بہت ہی زیادہ ورسٹائل غذا میں کیا جاتا ہے یہ صحت سے بھرپورغذائیت فراہم کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے دن کے آغاز پر استعمال کے لیے بہترین تصورکیا جاتا ہے۔

اتنے صحت بخش ہونے کے باوجود انڈا ہمیشہ ہی متنازعہ بنا رہتا ہے اور ہرنئی تحقیق کے بعد اس کے مضر اور مفید ہونے پر بحث شروع ہوجاتی ہے۔

انڈوں میں جو غذائی اجزاء موجود ہی ان میں امائنو ایسڈ، اعلیٰ قسم کے پروٹین، وٹامنز اور معدنیات شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ انڈے کارڈیالوجسٹ کی گروسری لسٹ میں ضرور موجود ہوتے ہیں۔

انڈوں کو اکثر زردی میں موجود  کولیسٹرول جو کہ 185 ملی گرام فی انڈا ہوتی ہے کی وجہ سے مضر صحت تصور کیا جاتا ہے۔

ایک انڈے میں کتنی چکنائی ہوتی ہے؟

Advertisement

ایک درمیانے سائز کے انڈے میں عام طور پر تقریباً پانچ گرام چربی ہوتی ہے۔ تاہم اس کا انحصار انڈے کے سائز پرمبنی ہے۔  چربی کی یہ مقدار زیادہ تر زردی میں پائی جاتی ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں انڈے کے زیادہ تر ضروری غذائی اجزا موجودہوتے ہیں۔

انڈوں میں موجود چکنائی بنیادی طور پرمونوان سیچوریٹڈ اور پولی ان سیچوریٹڈ ہوتی ہےجسے دل کے لیے مفید چکنائی تصور کیا جاتا ہے۔

بہت سے لوگ اکثر یہ سوال کرتے ہیں کہ دن میں کتنے انڈے کھانا صحت کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے تو اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ یہ تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے، اگر کسی شخص کو امراض قلب کا سامنا ہے یا ہائی کولیسٹرول ہے تو ایسی صورت میں کسی ماہر غذائیت اور معالج کے مشورے پر عمل کیا جائے تو زیادہ مناسب ہے۔

بغیر چکنائی کے انڈے کے فوائد

اگر آپ چربی کی مقدار کے بارے میں فکر مند ہیں تو، آپ زردی کے بغیر انڈے کو غذا میں شامل رکھ سکتے ہیں اور سفیدی کے صورت میں آپ بہترین پروٹین حاصل کر سکتے ہیں۔

کچھ ماہر امراض قلب تجویز کرتے ہیں کہ روزانہ ایک انڈا آپ کے کولیسٹرول کے لیے محفوظ تعداد ہے، جو پروٹین اور وٹامن ڈی جیسے غذائی اجزاء بھی فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر