Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چند ایسے ٹوٹکے جن سے آپ منہ کی صفائی کا خیال رکھ سکتے ہیں

Now Reading:

چند ایسے ٹوٹکے جن سے آپ منہ کی صفائی کا خیال رکھ سکتے ہیں

چند ایسے ٹوٹکے جن سے آپ منہ کی صفائی کا خیال رکھ سکتے ہیں

آج ہم آپکو چند ایسے ٹوٹکے بتائیں گے جن سے آپ منہ کی صفائی کا خیال رکھ سکتے ہیں۔

دانتوں کی صفائی

دانتوں میں کیڑا لگنے اور خراب ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ دن میں دو بار دانتوں کو صاف کیا جائے تاکہ دانتوں کی رنگت اور اس کی چمک بھی خراب نہ ہو۔

زبان کی صفائی

دانتوں کو صاف رکھنا جتنا ضروری ہے، زبان کی صفائی کا خیال رکھنا بھی اتنا ہی اہم ہے جو زیادہ تر لوگ نہیں رکھتے۔

Advertisement

دانت صاف کرنے والے برش کی مدد سے زبان کی صفائی کا خیال رکھا جائے تاکہ زبان پر موجود بیکٹریا کی صفائی ہوجائے۔

زیادہ پانی کا استعمال

زیادہ پانی پینے سے پورے منہ کی صفائی ہو جاتی ہے جس سے منہ کا ذائقہ بھی خراب نہیں ہوتا اور دانتوں کی بہت سی بیماریوں سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

سگریٹ نوشی سے پرہیز

 تمباکو نوشی اور تمباکو کھانے سے نہ صرف دانتوں پر داغ پڑتے ہیں اور سانس میں بدبو آتی ہے بلکہ مسوڑھوں کی بیماری، دانتوں کے گرنے اور منہ کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ دانتوں کی ساخت کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے دانتوں میں حساسیت اور بعد میں درد ہوتا ہے۔

Advertisement

صحت مند غذا

آج کل مسوڑھوں کی بیماری اور دانتوں میں کیڑا لگنا بہت عام ہوگیا ہے جس کا شکار ہر عمر کے افراد ہورہے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ ایسی غذا کا استعمال کیا جائے جو آپ کے منہ کی صحت کا خیال رکھیں۔

ان غذاؤں میں پھل ، سبزیاں اور ایسی غذائیں جن سے وٹامن سی اور کیلشیئم حاصل کیا جاسکے، اس کے ساتھ ہی زیادہ میٹھا، کولڈرنک اور تیز مرچ مصالحے والے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر