Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نایاب مرض میں مبتلا شخص کو ہرانسان کا چہرہ ڈراونا دکھائی دینے لگا

Now Reading:

نایاب مرض میں مبتلا شخص کو ہرانسان کا چہرہ ڈراونا دکھائی دینے لگا
نایاب مرض میں مبتلا شخص کو ہرانسان کا چہرہ ڈراونا دکھائی دینے لگا

نایاب مرض میں مبتلا شخص کو ہرانسان کا چہرہ ڈراونا دکھائی دینے لگا

دنیائے طب میں ایک نایاب مرض ایسا ہے جس میں اچھی صورت والے افراد کا چہرہ بھی یکلخت دھیرے دھیرے مسخ دکھائی دیتاہے اور اسے ‘ڈیمونک فیس سنڈروم’ کہا جاتا ہے۔

اب اس کمیاب ترین کیفیت کا شکار ایک شخص امریکی ریاست ٹینسی میں دریافت ہوا ہے۔ اس کیفیت کا طبی نام ‘ پروسوپومیٹامارفوسیا’ یا پی ایم او کہا جاتا ہے۔ یہ بیماری دھیرے دھیرے دماغ پر اثر کرتی ہے جس کا نتیجہ خوبصورت ترین  چہرے کے بگاڑ کی صورت میں نکلتا ہے۔

Advertisement

لیکن سب سے حیرت ناک امر یہ ہے کہ چند دنوں میں یہ بیماری اتنی بڑھ جاتی ہے کہ دوسرے لوگوں کے چہرے کھنچے ہوئے دکھائی دینے لگتے ہیں۔ گویا ان کے ہونٹ اور ناک پھیل کر لمبے ہوگئے ہوں، پیشانی اور گال گڑھوں سے بھرے ہوں اور ٹھوڑی ٹیڑھی دکھائی دینے لگتی ہے۔ دوسری کیفیت میں لوگوں کا خوبصورت چہرہ بھی سیاہ نظر آتا ہے۔

 

59 سالہ وکٹر شارا نومبر 2020 کے ایک روز جب سوکر اٹھا اور گھر سے باہر نکلا تو اسے لوگوں کے چہرے مسخ دکھائے دیئے۔ وکٹر اس سے بہت پریشان ہوا اور ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو اسے پی ایم او کا مریض قرار دیا گیا۔

 

Advertisement

وکٹر اس کیفیت سے خوفزدہ اور پریشانی کا شکار ہوا تو

وکٹر ایک ٹرک ڈرائیور تھا اور ایک روز جب وہ گھر سے باہر نکلا تو وہ لوگوں کے خوفناک چہرے دیکھ کر ڈر سا گیا۔ اس نایاب کیفیت کے شکار افراد کی تعداد صرف 75 ہے۔ بعض افراد میں یہ کیفیت چند دن تک رہتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر وکٹر چار برس سے اس کے شکار ہیں اور انہیں ہر چہرہ ڈراونا ہی دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر