Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان پھلوں کو ناشتے میں کھانا صحت کے لیے مضر ہے

Now Reading:

ان پھلوں کو ناشتے میں کھانا صحت کے لیے مضر ہے
ان پھلوں کو ناشتے میں کھانا صحت کے لیے مضر ہے

پھل اور سبزیوں کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ صحت بخش اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی قوت مدافعت کو بڑھا کر آپ کی مجموعی صحت کو بہتربناتے ہیں۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ پھلوں کو غذا میں شامل کرنا صحت کے لیے ضروری وٹامنز اور منرلز حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے تاہم کچھ پھل ار سبزیاں اپنے اندر ایسے خواص رکھتی ہیں جنہیں خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو صحت کے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

 یہاں پر ایسے 5 پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں ناشتے میں کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ترش پھل

نارنگی، چکوترہ اور لیموں میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں خالی پیٹ کھانا  سینے میں جلن اور ہاضمے کے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ جب کہ کچھ لوگوں میں یہ ایسڈ ریفلیکس کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

ٹماٹر

ٹماٹر کے لیے جو سب سے بڑی غلطی یہ کی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ اسے سبزی تصور کیا جاتا ہے جبکہ ٹماٹر ایک پھل ہے جس میں سٹرک ایسڈ اور میلک ایسڈ کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسے خالی پیٹ یعنی صبح بیدار ہونے پر کھانا معدے کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ایسڈ ریفلیکس مرض میں اضافہ کر سکتا ہے۔

انناس

انناس میں برومیلین نامی انزائم پایا جاتا ہے اگر اسے کثیر مقدارمیں خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو یہ   معدے سے جڑے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

بیریز

بیریزغذائیت سے بھرپور ہونے کے ساتھ معمولی سے ایسڈک خواص بھی رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ خالی پیٹ ان بیریز کا استعمال ہاضمے اور ایسڈ ریفلیکس کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

تربوز

تربوز میں پانی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے جبکہ خالی پیٹ کھانے پراس موجود فریکٹوز گیس اپھارہ کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر