Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ بھنڈی کا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ بھنڈی کا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

کیا آپ بھنڈی کا پانی پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو بھنڈی کا پانی پینے کے حیران کُن فوائد بتائیں گے۔

بہتر ہاضمہ

بھنڈی کا پانی آنتوں کی صحت مندانہ فعال کو بہتر بناتا ہے، یہ ہاضمے کے لیے بہترین اور  ایک قبض کشا پانی ہے۔

بھنڈی کے پانی میں ایک جیل جیسا مادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو سکون بخشتا ہے، سوزش اور معدے کی تکلیف کی علامات کو کم کرتا ہے۔

وزن کم کرے

Advertisement

بھنڈی میں کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو زیادہ دیر تک پیٹ بھرنے میں مدد کر سکتی ہے۔

بھنڈی کے پانی میں با آسانی تحلیل ہو جانے والا ریشہ بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو بھوک کو کم کرنے کے ساتھ کھانے پینے کی غیر ضروری خواہشات کو بھی ختم کرتا ہے۔

بھنڈی کے پانی کو متوازن غذا کے ساتھ اپن روٹین میں شامل کر کے وزن میں کمی لانے کے خواہشمند افراد اپنا وزن نمایاں کم کر سکتے ہیں۔

بلڈ شوگر ریگولیشن

اگر آپ اپنے بلڈ شوگر کی سطح کی دیکھ بھال کر رہے ہیں تو بھنڈی کا پانی نہایت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ خون میں شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے ممکنہ فوائد کا حامل ہوتا ہے، اس میں موجود فائبر شوگر لیولز کو بڑھنے سے روکتا ہے، بھنڈی کا پانی نظام ہضم میں شکر کے جذب ہونے کو سست اور خون میں شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

اپنی خوراک میں بھنڈی کے پانی کو شامل کرکے خون میں شکر کی سطح کو  مستقل طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے، یہ ذیابطیس سے منسلک دیگر پیچیدگیوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

دل کی صحت پر مثبت اثر

بھنڈی فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز جیسے غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو صحت مند دل کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

بھنڈی میں موجود فائبر کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس سوزش کو کم کرنے اور دل کی بیماریوں سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

جلد اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند

بھنڈی کے پانی میں وٹامن سی اور بائیوٹین سمیت وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو کہ درحقیقت جِلد اور بالوں کی صحت دونوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔

Advertisement

وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتا ہے جو جِلد کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے آکسیڈیٹیو نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

بھنڈی کے پانی کو اپنی خوراک میں شامل کرنا یا اسے خوبصورتی کے علاج میں استعمال کرنا آپ کی جِلد، اس کی لچک اور بالوں کی صحت کو بہتر بنانے کا ایک قدرتی طریقہ فراہم کر سکتا ہے۔

بھنڈی کا پانی بنانے کا طریقہ

بھنڈی کا پانی بنانے کے لیے آپ کو تازہ بھنڈی اور پانی کی ضرورت ہے۔

بھنڈی کو دھو کر اس کے سرے اور ڈنڈی کو کاٹ لیں۔

پھر، بھنڈی کے دو دو ٹکرے کر لیں یا انہیں موٹا موٹا کاٹ لیں۔

Advertisement

بھنڈی کو ایک جار یا بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں پانی شامل کر دیں۔

اب اس جار کو فریج میں رکھیں اور اسے رات بھر یا کم از کم 8 گھنٹے بعد استعمال کر لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر