Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!

Now Reading:

فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!

فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!

فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت سامنے آ گئی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق بڑے شہروں کی تیز روشنیاں انسان میں فالج کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ راتوں میں روشن ہونے والی مصنوعی روشنیاں دماغ میں خون کے بہاؤ کو متاثر کرتی ہیں جس سے فالج کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق رات کے وقت مصنوعی روشنیوں میں سب سے زیادہ رہنے والے افراد میں دماغی شریانوں سے متعلق بیماریوں کا خطرہ 43 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں شریانیں بند ہوجاتی ہیں جو دماغ میں خون کی فراہمی روکتی ہیں اور دماغ میں ہی خون بہنا شروع ہوجاتا ہے، یہ دو حالتیں فالج کا سبب ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نتائج کی بنیاد پر ہم لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں، خاص طور پر شہری علاقوں میں رہنے والوں کو، کہ وہ اپنے آپ کو شہر کی مصنوعی روشنیوں سے محفوظ رکھیں یا کم از کم اسے حد درجہ کم کردیں۔

محققین نے بتایا کہ مصنوعی روشنی کے زیادہ استعمال کے نتیجے میں ہی عالمی آبادی کا پانچواں حصہ روشنی سے آلودہ ماحول میں رہ رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
رات کو آنکھ کھلے تو ہمیں پانی کا استعمال کیوں نہیں کرنا چاہیے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر