Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردوں اور خواتین میں سے ڈپریشن کس کو زیادہ متاثر کرتا ہے؟

Now Reading:

مردوں اور خواتین میں سے ڈپریشن کس کو زیادہ متاثر کرتا ہے؟

مردوں اور خواتین میں سے ڈپریشن کس کو زیادہ متاثر کرتا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مردوں اور خواتین میں سے ڈپریشن کس کو سب سے زیادہ متاثر کرتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ڈپریشن مردوں سے زیادہ خواتین کو متاثر کرتا ہے۔

جی ہاں، جو خواتین ڈپریشن کا شکار ہوتی ہیں ان میں دل کی بیماری کا امکان مردوں کے مقابلے میں بھی زیادہ ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق میں ڈپریشن کی شکار خواتین کو دل کے مسائل سے زیادہ غیر محفوظ بتایا گیا ہے بنسبت ان مردوں کے جو خواتین کی طرح ہی ڈپریشن میں مبتلا ہوتے ہیں۔

ڈپریشن دنیا بھر میں بیماریوں کی تیسری بڑی وجہ ہے، یہ صحتِ قلب کے مسائل سے منسلک جس میں دل کا دورہ، انجائنا، فالج اور جلد موت بھی شامل ہیں۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق ڈپریشن میں مبتلا لوگوں کو صحتِ قلب کے حوالے سے خطرات کے روک تھام اور بہتر علاج کی حکمت عملی میں مدد کر سکتی ہے۔

اس تحقیق کے لیے تقریباً 42 لاکھ لوگوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا جو 2005 اور 2022 کے درمیان جاپانی ہیلتھ ڈیٹا بیس میں درج تھے۔ ان میں سے تقریباً 24 لاکھ مرد تھے۔

محققین نے ابتدائی امتحان میں شرکا کے وزن، بلڈ پریشر اور فاسٹنگ لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج کو دیکھا۔

انہوں نے پایا کہ ڈپریشن میں مبتلا خواتین میں مردوں کے مقابلے میں دل کی بیماری کا امکان زیادہ ہے جو کہ ہارٹ اٹیک، فالج، انجائنا، ہارٹ فیلیئر اور دل کی بےقاعدہ دھڑکنوں پر منتج ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر