Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لمبی عمر کا راز ان عام سی عادات میں چھپا ہے

Now Reading:

لمبی عمر کا راز ان عام سی عادات میں چھپا ہے
لمبی عمر کا راز ان عام سی عادات میں چھپا ہے

لمبی عمر کا راز ان عام سی عادات میں چھپا ہے

کون نہیں چاہتا ہے کہ اس کی عمر طویل ہو اور وہ صحت سے بھرپور زندگی گزارے، دنیا بھر میں غذا سے لے جسمانی سرگرمیوں تک پر تحقیق کی جارہی تاکہ یہ پتا لگایا جاسکے کہ کون سی عادات یا غذائیں عمر کو بڑھاسکتی ہیں۔ تاہم سائنس کے مطابق چار ایسی باتیں یا طریقے ہیں جن پر عمل کرنا آپ کی زندگی کو بڑھا سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق لوگوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ عمر رسیدگی کا یا عمر بڑھنے کے عمل کا تعلق جین سے ہے تاہم ایسا نہیں ہے جین کا تعلق صرف بیس فیصد ہے جبکہ اسی فیصد کا تعلق ماحولیاتی عوامل سے ہے اسے دوسرے الفاظ میں اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ یہ سب آپ کے دسترس میں ہیں۔

سب ہی غذا اور جسمانی سرگرمی کی اہمت کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں یہ کس طرح صحت مند، طویل تر مدت حیات میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں تاہم اس ضمن میں کچھ غیر متوقع عوامل ایسے بھی جو آپ کو حیران کر دیں گے۔

دوستی

مثال کے طور پر دوستی صحت سے بھرپور زندگی کے لیے بہت ضروری ہے۔ بہترین اور اعلیٰ معیار کی دوستی اور پرخلوص دستوں سے ملنا اور ان کے ساتھ وقت گزرنا بہت ضروری ہے کیونکہ جب آپ دوستوں کے ساتھ وقت گزرتے ہیں یہ عمل آپ کی خاشی کا باعث بنتا ہے جس سے اندرونی سوزش کم ہوتی ہے جو حیاتی عمر رسیدگی کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement

ہنسنا

دوسرا عمل ہنسنا ہے، ہنسنے اور مسکرانے کے لیےکہا جاتا ہے کہ ہنسنا بہترین دوا ہے۔ یہ بات جان کر آپ حیران ہوں گے کہ چھوٹے بچے تقریباً ایک دن میں 400 بار ہنستے ہیں مگر جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے ہیں آپ اتنا زیادہ نہیں ہنستے۔ کھل کر ہنسنا اصل میں تناؤ کو کم کرتا ہے۔ نروس سسٹم سے تعلق رکھنے والے تناؤ کی سطح اور سرکیولیٹنگ اسٹریس ہارمون دونوں ہی ایسے افراد میں کم ہوتی ہیں جو امراض قلب میں مبتلا ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ ہارمون امراض قلب تحفظ فراہم کرتا ہے۔تو کھل کر ہنسنے کی کوشش کریں۔

نیند

طویل عمر کے لیے نیند بھی اہمیت رکھتی ہے۔تمام ہی افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ رات میں سات سے نو گھنٹے کی پرسکون لیں۔ اس سے کم یا  زیادہ نیند دماغی اور قلب کے افعال کے لیے مفید  اچھا نہیں ہے، یہ بات بھی درست ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ نیند متاثر ہوتی ہے تاہم بہت سے طریقے ہیں جن کی مدد سے نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

دوران نیند آپ کا مدافعتی نظام دن بھر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتا ہے۔ نیند کے دوران ایک چپچپا مادہ خارج ہوتا ہے جسے انٹگرین کہا جاتا ہے آپ کا مدافعتی نظام اس مادے کے ساتھ ٹی سیلز کو وائرس سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دوران نیند ہی اس پر حملہ آور ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ نیند کی جسمانی صحت طویل عمر کے لیے اپنی اہمیت ہے۔

ٹھنڈا پانی

Advertisement

ٹھنڈے پانی سے نہانا اور ٹھنڈے پانی میں سوئمنگ کرنا آپ کے بایولوجیکل سسٹم کو جگا دیتا ہیں جیسے ہارموسیس کہا جاتا ہے یہ بہت فائدہ مند ہے یہ خلیے میں منفی اور فاسد عمررسیدگی کے عمل کو سست کرنے میں مدد دیتا ہے اور خلیے میں مثبت بایولوجیکل راستوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ تو اگر آپ ٹھنڈے پانی کا شاور لیتے ہیں تو آپ خود ہی چند دنوں میں فرق محسوس کر لیں گے۔

ساتھ ہی یہ عمل مدافعتی نظام کو مختلف انفیکشنز سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ڈپریشن کے محرکات کو کم کے آپ کے مزاج کو بہتر بناتا ہے۔ یہ مدت حیات کو طویل ہی نہیں بلکہ صحت سے بھرپور لمبی عمر کا ضامن بھی ہے کیونکہ یہ بیماری کو کم کر کے اور اس طوالت کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے۔

ان تمام باتوں پر عمل کر کے آپ صحت کے ساتھ معیاری اور خوشیوں بھری زندگی گزار سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر