Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معدے کی تیزابیت سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد ان 3 کاموں سے پرہیز کریں

Now Reading:

معدے کی تیزابیت سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد ان 3 کاموں سے پرہیز کریں
معدے کی تیزابیت سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد ان 3 کاموں سے پرہیز کریں

معدے کی تیزابیت سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد ان 3 کاموں سے پرہیز کریں

ہاضمہ کا نظام جتنا بہتر ہوگا اتنا ہی آپ صحت مند رہیں گے، اکثر لوگ کھانے کے بعد تیزابیت اور گیس کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر آپ متوزان اور صحت بخش غذا کھا رہیں ہیں اور پھر بھی خراب ہاضمے کا سامنا کر رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کھانے کے بعد کچھ غلطیاں کر رہے ہیں جو معدے میں گیس اور تیزابیت کا سبب بن رہی ہیں۔ یہاں پر ان ہی غلطیوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

  کھانے کے بعد لیٹ جانا

 سب سے پہلی اور عام غلطی جسے غذائیت کے ماہر بتاتے ہیں وہ ہے کھانے کھانے کے فوراً بعد لیٹ جانا۔ لوگوں کی بڑی تعداد اکثر دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد فوراً لیٹ جاتی ہے۔

 تاہم یہ عادت تیزابیت کا باعث بن سکتی ہے۔ ماہر غذائیت کا کہنا اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانا ابھی معدے میں ہی موجود ہوتا ہے اور ہضم نہیں ہوا ہوتا ہے ایسی صورت میں یہ آپ کے غذائی نالی سے گزر سکتا ہے اور ایسڈ ریفلکس اور تیزابیت کا باعث بن سکتا ہے۔

Advertisement

 کھانے کے بعد نہانا

 بہت سے لوگ کھانا کھانے کے بعد نہانے جاتے ہیں، تاہم، ایسا کرنے سے ہاضمے میں خلل پڑ سکتا ہے۔ کھانے کے فوراً بعد نہانا معدے میں خون کے بہاؤ کو روکتا ہے اور ہاضمے میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔ جب آپ نہاتے ہیں تو جسم کے دوسرے حصوں میں خون کی گردش بڑھ جاتی ہے۔ جس سے ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

 کھانے کے دوران/بعد میں پانی پینا

ماہرِ غذائیت کھانے کے درمیان اور آخر میں فوراً پانی پینے سے روکتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی پینے سے کھانا ہضم کرنے والے تیزاب پتلا ہوجاتا ہےاور معدے کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔ تاہم ایک گھونٹ پانی پیا جاسکتا ہے لیکن زیادہ پانی پینے سے گریز کرنا چاہئے۔

ہاضمہ کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان باتوں پر بھی عمل کیا جائے جیسے قبض سے بچنے کے لیے فائبر سے بھرپور غذاؤں کو کھائیں۔ پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ آنتوں کو صحت مند رکھنے کے لیے مرغن غذاؤں اور تیکھے مصالحوں سے پرہیز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر