Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاموشی صحت کو کیسے بہتر بناتی ہے؟ سائنسدانوں نے بتا دیا

Now Reading:

خاموشی صحت کو کیسے بہتر بناتی ہے؟ سائنسدانوں نے بتا دیا
خاموشی صحت کو کیسے بہتر بناتی ہے؟ سائنسدانوں نے بتا دیا

خاموشی صحت کو کیسے بہتر بناتی ہے؟ سائنسدانوں نے بتا دیا

کچھ لوگ کم گو ہوتے ہیں اور خاموش رہنا پسند کرتے ہیں تو کیا خاموش رہنے کا کوئی فائدہ بھی ہوتا ہے؟ تاہم ایک مشہور گلوکاری کا کہنا ہے کہ خاموش رہنے سے انہیں گانا گانے میں مدد ملتی ہے۔

حال ہی میں ایک 75 سالہ اسکاٹش گلوکارہ لولو کرونر نے ایک انٹرویو میں خاموشی کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صبح بیدار ہونے کے بعد دوپہر تک مکمل خاموش رہتی ہے یہاں تک سرگوشی بھی نہیں کرتی۔وہ یہ مشق اپنی آواز کی ہڈیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کرتی ہیں، جس سے ان کے ووکل کوڈز کی دیکھ بھال میں مدد ملتی ہے یہی مشق انہیں گانے کی اجازت دیتی ہے۔

 اگرچہ خاموش رہنے کی یہ مشق غیر روایتی محسوس ہوتی ہے تاہم سائنسدانوں نے خاموشی کے حیرت انگیز فائدے بیان کیے ہیں جو یہاں پیش کیے جارہے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کی طرف سے شائع ہونے والی 2005 کی ایک تحقیق کے دوران جب شرکاءنے خاموشی کا وقفہ اختیار کیا تو ان کے بلڈ پریشر میں ڈرامائی طور پر کمی ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خاموش رہنا آپ کے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

اسی طرح کی ایک اور تحقیق جو کہ 2021 میں کی گئی اسی مشق نے کورٹیسول کی سطح کو کم کیا واضح رہے کہ کورٹیسول ایک تناؤ کا ہارمون ہے۔

مزید برآں، ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر رابرٹ این کرافٹ نے زور دے کر کہا ہے کہ طویل خاموشی سے  انسان کو بہتر سامع بننے میں مدد ملتی ہے۔

تاہم خاموش رہنے کی مشق کے اچھے اور برے اثرات بھی ہوسکتے ہیں جس کے لیے وقت اور تحقیق کی ضرورت ہے۔

2022 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ کم بولتے ہیں وہ کم پسند کیے جاتے ہیں، جبکہ اس دعوے کے باوجود کہ خاموشی آپ کو بہتر سننے والا بناتی ہے۔ اگرچہ ہر صبح خاموش رہنا ایک غیر معمولی عمل ہے لیکن کبھی کبھار اس مشق میں حصہ لینے میں کوئی برائی نہیں ہے جبکہ ماضی میں بھی مختلف ثقافتوں کے لوگ یہ مشق کرتے آرہے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر