Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پپیتے کے بیج کتنے قیمتی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

پپیتے کے بیج کتنے قیمتی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پپیتے کے بیج کتنے قیمتی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پپیتا ایک خوش ذائقہ پھل ہے، یہ نہ صرف ذیابیطس اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے بلکہ نظام ہضما کو بھی بہتر رکھتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پپیتے کے بیج کتنے قیمتی ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

پپیتے کے بیج میگنیشیم، پوٹاشیم اور فائبر جیسے ضروری غذائی اجزا کا اچھا ذریعہ ہیں جن سے صحت اچھی رہتی ہے۔

پپیتے کے بیج طاقتور اینٹی بیکٹیریل خواص رکھتے ہیں۔

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ پپیتے کے بیجوں میں کینسر مخالف خصوصیات ہوتی ہیں جن سے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔ بیج کولیسٹرول کم کرتے ہیں جس سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

Advertisement

یہ بیج اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے جگر کی صفائی کرتے ہیں اور دیگر جسمانی اعضا کے بہترین افعال کو فروغ دینے اور آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ان میں ایسے انزائمز ہوتے ہیں جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں اور قبض کوفوری دور کرتے ہیں جبکہ ان بیجوں میں سوزش کے خلاف مرکبات ہوتے ہیں جو سوزش کو کم کرتے ہیں۔

یہ بیج جلد کو فائدہ پہنچاتے، رنگت کو صاف کرتے اور عمر بڑھنے کے آثار کو کم کرتے ہیں۔

پپیتے کے بیجوں آنتوں کی صفائی کے لیے بہترین ہیں، ان کو کھانے سے ان لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو پیٹ میں کیڑوں کی شکایت کرتے ہیں، پپیتے کے بیج آنتوں سے تمام جرثوموں کا اخراج کرتے ہیں۔

پپیتے کے بیجوں کو کئی طریقوں سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے جیسا کہ انہیں اچھی طرح دھو کر سکھا کر کچل کر سلاد یا فروٹ چاٹ کی ڈریسنگ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کو ملک شیک یا اسموتھی میں ڈال کر پیا جاسکتا ہے۔ شہد میں ملا کر ڈبل روٹی پر لگا کر بچوں کو دیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

پپیتے کے بیجوں کو خشک کر کے پیس کر پاؤڈر بنا کر محفوظ کر لیں۔ نہار منہ ایک چمچ پاؤڈر کھا کر پانی لیں اس کے علاوہ ان بیجوں کو دلیا میں ڈال کر کھا سکتے ہیں یا پھر ان کو قہوے کی صورت میں بھی پیا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بنانے والی ایک اور حیران کُن وجہ دریافت
کیا آپ تیزی سے کھانا کھانے کے یہ خطرناک نقصانات جانتے ہیں؟
ماہرین نے خراٹوں سے نجات کا آسان سا حل پیش کردیا
ہم پلکیں کیوں جھپکاتے ہیں؟ ماہرین نے بتادیا
سائنسدانوں نے سوبرس تک جینے کا آسان سا رازبتا دیا
انڈہ دل کے لیے مفید یا مضر، نئی بحث کا پھر آغاز، حالیہ تحقیق کیا کہتی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر