Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دماغ کیلئے صحت بخش غذائیں کونسی ہیں؟

آج ہم آپ کو ایسی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جن کو کھانے سے آپ اپنے دماغ کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسان کو دماغ کو بھی اسی طرح اہمیت دینی چاہیے جیسے کہ وہ اپنے دل، آنکھوں اور دیگر اعضا کو دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کو مضبوط کرنے کے لیے کوئی خاص ایکسرسائز یا طریقہ موجود نہیں لیکن غذاؤں سے اُسے مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرین نے دماغی امراض سے بچنے کا ایک آسان طریقہ بتادیا

گندم، انڈے کی زردی اور بادام انسان کے دماغ کے لیے بہت ہی مفید ہوتے ہیں جبکہ پھلوں میں ناشپاتی اور کینو بھی انسان کے دماغ کو بہت طاقت فراہم کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دودھ اور اس سے بنی چیزیں بھی انسان کے دماغ کو مضبوط کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

متعلقہ خبریں