Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آنکھیں مسلنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے؟ ڈاکٹر نے خبردار کردیا

ماہرین نے آنکھیں مسلنے والوں کو خبردار کر دیا ہے۔

حال ہی میں سنگاپور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرسیم نے آنکھوں کورگڑنے سے خبردارکیا ہے کیونکہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

 ڈاکٹر سیم نے کہا کہ آنکھوں کو رگڑنا وقتی طور پر تو اچھا لگ سکتا ہے لیکن اس سے ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے اور آپ اندھے بھی ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنکھوں کو رگڑنے کا دباؤ آپ کی بینائی کو خراب کر سکتا ہے اور کچھ معاملات میں آپ کو مکمل طور پر بینائی سے محروم بھی کرسکتا ہے۔

 ڈاکٹر سیم نے کہا کہ انگلیوں کی نوکوں یا پچھلے حصے سے آنکھیں رگڑنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اور اگر آپ کم بصیرت رکھتے ہیں تو اپنی آنکھوں کو کبھی نہ رگڑیں۔

ڈاکٹر سیم نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ تہمید راشد کی کہانی سنائی جو آنکھوں کو رگڑنے کی عادت میں مبتلا تھا۔ جو بعد میں ایک آنکھ سے مکمل طور پر اندھا ہو گیا تھا اور دوسری سے زیادہ تر بینائی کھو بیٹھا۔

انہوں نے کہا کہ آنکھوں کو رگڑنے سے آپ کی آنکھوں کا دباؤ 20 گنا بڑھ سکتا ہے۔ اگر آپ کو آنکھوں کو رگڑنے کی عادت ہے تو آپ اسے ختم کردیں۔