کیا آپ جانتے ہیں کہ ورزش کے بعد کھانا کھانے سے آپ کو نقصان ہو سکتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
آج ہم آپ کو ان کھانوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو ورزش کے بعد کھانے سے آپ کو فائدے کی جگہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مصالحہ دار کھانے
ورزش کے بعد مصالحہ دار کھانے آپ کے نظام انہضام کو متاثر کرسکتے ہیں اس لیے آپ مصالحہ دار کھانوں سے پرہیز کیے بغیر ورزش کے نتائج حاصل نہیں کرسکتے۔
تلی ہوئی خوراک
آپ جہاں ورزش کر کے اپنی جسم کو فٹ بنانے کی کوشش کرتے ہیں وہیں تلی ہوئی اشیاء آپ کی محنت پر پانی پھیرنے کے ساتھ آپ کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔اگر آپ بھی تلی ہوئی اشیاء استعمال کرنے کے عادی ہیں تویہ عادت فوری ختم یا کم کردیں کیونکہ یہ آپ کو ہاضمے کی خرابی، چربی اور مختلف امراض کے علاوہ کچھ نہیں دے سکتیں۔
کاربوہائیڈریٹ
جب ورزش کے بعد کی غذائیت کی طرف آتے ہیں تو اس میں کاربوہائیڈریٹ کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور زیادہ گندم کے بجائے پھلیوں اور سبزیوں کے ساتھ روٹی کا استعمال کیا جائے تو زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
مشروبات
ورزش کے بعد اکثر لوگ کھلاڑیوں کیلئے بنے مشروبات کا استعمال کرنا پسند کرتے ہیں لیکن شوگر اور کیمیکل سے بھرے مشروبات اور دودھ سوڈا یا ملک شیک آپ کو زیادہ فائدہ نہیں دے سکتا بلکہ اگر آپ ناریل کا پانی استعمال کریں تو بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔
نمکین کھانا
ورزش کے بعد اکثر لوگ آلو کے خستہ اور کرارے چپس کی طرف بھاگتے ہیں کیونکہ جب آپ کو پسینہ آتا ہے تو جسم سے پانی اور پوٹاشیم خارج ہوجاتا ہے۔ لیکن یہ چپس آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں تاہم اگر آپ ورزش سے پہلے کیلا کھائیں تو آپ کو فائدہ ہوسکتا ہے۔
کیفین
کچھ لوگ ورزش سے پہلے کافی یا چائے کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ بالکل ٹھیک ہے۔ لیکن ورزش کے بعد کیفین کا استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ یہ جسم میں پانی کی کمی کرتا ہے اور تناؤ بڑھا دیتا ہے۔
سوڈا
ورزش کے بعد اگر آپ میٹھے مشروب یا سوڈا کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے جسم کو پھلائے اور جسم میں پانی کی کمی پیدا کرے گا۔
میٹھا
ورزش کے دوران زیادہ مشقت کی وجہ سے آپ کے جسم میں تھکاوٹ کا احساس بڑھ جاتا ہے اور آپ جسم میں شوگر کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کیک یا دوسری میٹھی چیز کھانا پسند کرتے ہیں تو یہ آپ کو فوری تو لذت دے سکتی ہیں لیکن زیادہ مقدار میں میٹھا کھانا آپ کی صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
زیادہ فائبر والی غذائیں
ورزش کے بعد زیادہ فائبر والی غذائیں بھی آپ کے جسم میں نقصان دہ اثرات کا سبب بن سکتی ہیں، بہتر یہ ہے کہ ایسی غذاؤں کا استعمال ورزش کے بعد نہ کیا جائے تاہم عام اوقات میں فائبر والی غذاء استعمال کی جاسکتی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















