Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ روزانہ کافی پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو روزانہ کافی پینے کا حیرت انگیز فائدہ بتائیں گے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ڈپریشن اور انزائٹی جیسے ذہنی امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینا عادت بنالیں۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ جو افراد روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے کے عادی ہوتے ہیں ان میں انزائٹی یا ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ اس مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ ایک کپ کافی پینے سے بھی ڈپریشن اور انزائٹی سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے، مگر 2 سے 3 کپ کافی پینے والوں کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق اگر کوئی فرد روزانہ 3 کپ سے زیادہ کافی پینا ہے تو ہر اضافی کپ سے انزائٹی یا ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس کی گئی تحقیق کے نتائج سے یہ معلوم ہوا کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے دونوں ذہنی امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، مگر تحقیق میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کافی پینے سے ان دونوں امراض سے بچنے میں مدد کیوں ملتی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر ہمارا مشورہ ہے کہ صحت مند طرز زندگی کے لیے معتدل مقدار میں کافی پینا عادت بنالیں تاکہ ڈپریشن اور انزائٹی جیسے عام امراض سے تحفظ مل سکے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں