جسمانی وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد لہسن کھانا شروع کردیں۔
لہسن کو کچا کھانا تھوڑا مشکل کام ہے لیکن یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔
لہسن کو صبح خالی پیٹ استعمال کیا جائے اس سے آپ کا قوت مدافعت بھی مضبوط ہوگا۔
وزن کم کرنے کے لیے لہسن کا استعمال اس کی چٹنی بنا کر بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ لہسن آپ کے جسم سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد دے گا اور یوں آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔
لہسن کی چٹنی بنانے کے لیے آپ لہسن، لال یا ہری مرچ، پیاز اور دھنیے کا استعمال کرسکتے ہیں۔
قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور جسم سے چربی کو دور کرنے میں لہسن اور لیموں کی چائے بھی اپنا جادوئی کمال دکھائے گی۔
اس کے علاوہ لیموں بھی جسم سے اضافی چربی کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور یوں لہسن اور لیموں کی چائے سے آپ اپنا وزن تیزی سے کم کرسکتے ہیں۔




















