آج ہم آپکو چاکلیٹ کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کھانے کی عادت صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتی ہے۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ Zhengzhou چاکلیٹ میں موجود theobromine نامی کیمیکل دماغ اور جسم دونوں کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔
یہ کیمیکل ورم کش ہوتا ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے جس سے دماغ کو الزائمر امراض سے تحفظ ملتا ہے۔
محققین کے مطابق مناسب مقدار میں اس کیمیکل سے انسانی جسم کو نقصان نہیں ہوتا اور اسے دماغی امراض سے تحفظ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مگر دماغ کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ کھانے سے جسمانی چربی کو گھلانے میں بھی مدد ملتی ہے جبکہ جگر اور گردوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اضافی جسمانی وزن سے جگر اور گردوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں اور جسمانی وزن میں کمی سے دونوں کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ چاکلیٹ کھانے سے مدافعتی نظام بھی مضبوط ہوتا ہے جس سے مختلف امراض سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاکلیٹ میں موجود کیمیکل ورم کش ہوتا ہے جس سے مدافعتی خلیات کے افعال بہتر ہوتے ہیں۔




















