Site icon بول نیوز

دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟

مدتِ حمل ماں اور بچے کے لیے ایک نہایت اہم اور نازک مرحلہ ہوتا ہے اس دوران ماں کی ذہنی حالت بچے کی صحت کو براہ راست متاثر کرتی ہے تاہم ایک تحقیق کے مطابق دوران حمل ماں کا تناؤ لڑکوں کے آئی کیو کو کم کرسکتا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ حمل ٹھہرنے کے بعد کے مراحل میں تناؤ لڑکوں کی ذہانت کو پیدا ہونے سے پہلے ہی کم کر سکتا ہے۔

حمل کے دوران، کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے واضح رہے کہ کورٹیسول ایک ہارمون ہے جو تناؤ کی صورت میں خارج ہوتا ہے یہ تناؤ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ایسی تمام حاملہ خواتین جن کے بطن میں لڑکیاں پرورش پارہی ہوتی ہیں ان میں زیادہ کورٹیسول کا اخراج ہوتا ہے بہ نسبت لڑکے کو جنم دینے والی خواتین کے۔

ڈنمارک میں کی جانے والی حالیہ تحقیق کے نتائج کے مطابق، حمل کے ساتویں مہینے کے دوران تناؤ کا ہارمون کورٹیسول کی زائد مقدار 7 برس کی عمر میں لڑکوں کے آئی کیو اسکور میں رکاوٹ کا سبب بن سکتی ہے۔ تاہم حیرت انگیز طور پر کورٹیسول کی یہ سطح بچیوں کی ذہنی صحت کو متاثر نہیں کرتی بلکہ ان میں بہتر ذہنی صحت کی ضامن ہے۔ تحقیق کے مطابق  کورٹیسول لڑکوں اور لڑکیوں دونوں میں مختلف طرح سے جنین کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

دوران حمل نال میں موجود ، 11beta-HSD2 نامی ایک انزائم کورٹیسول کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے جو کورٹیسول کو اس کی غیر فعال شکل میں تبدیل کر کے جنین تک پہنچتا ہے، جسے کورٹیسون کہا جاتا ہے۔

محققین کے مطابق ایک سے تین سال کی عمر کے بچوں میں بولنے اور زبان کی مہارت کا دارومدار ان کی ماؤں کے ساتویں مہینے کے دوران کورٹیسول کی اعلی سطح پر ہوتا ہے۔ اس نئی تحقیق میں محققین نے ساتویں مہینے کے دورانیے میں 943 حاملہ خواتین کے کورٹیسول اور کورٹیسون کی سطح اور 7 برس کی عمر کے ان کے 943 بچوں کے آئی کیو ٹیسٹ پر ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

اس مدت کے دوران لڑکوں کو جنم دینے والی خواتین میں اگر کورٹیسول زیادہ ہوتا ہے تو یہ بچے کے 7 برس کی عمر تک ذہنی صحت کو متاثر کرتے ہیں اس طرح وہ آئی کیو ٹیسٹ میں کم اسکور کرتے ہیں ہے لیکن اسی عمر کی لڑکیوں نےآئی کیو ٹیسٹ میں بہتر اسکور کیا جب ان کی ماؤں کے پیشاب میں کورٹیسون کی سطح زیادہ تھی۔

اس تحقیق کی مرکزی مصنف ڈاکٹر اینجا فینگر ڈریئر کا کہنا ہے کہ ہمارے علم کے مطابق، یہ حمل کے دوران پیشاب میں کورٹیسون کی سطح اور بچوں میں آئی کیو اسکور کے درمیان تعلق کو جاننے والا پہلا مطالعہ ہے۔

Exit mobile version