آج ہم آپکو بتائیں گے کہ صحت مند رہنے کے لئے خواتین کو کن غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیے۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو بحیرہ روم کی غذائیں (یعنی میڈیٹرینیئن ڈائٹ) باقاعدگی سے کھاتی ہیں ان کے کسی بھی سبب (بشمول کینسر اور قلبی امراض) موت واقع ہونے کے خطرات 23 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اِن غذاؤں میں سبزیاں، پھل، گری دار میوے، بیج، سالم اجناس، لوبیا اور صحت مند تیل کے ساتھ معتدل مقدار میں مچھلی اور سمندری غذائیں شامل ہوتی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو طویل زندگی چاہتی ہیں وہ اِن غذاؤں کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ اموات کے خطرات میں کمی استحالہ کے نظام، سوزش اور انسولین کی مزاحمت کے میڈیٹیرینیئن غذاؤں سے تعلق رکھنے والے بائیو مارکر میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے، بائیو مارکر صحت کے متعلق سامنے آنے والے ابتدائی تنبیہی اشاروں کو کہا جاتا ہے۔
ان غذاؤں کے طویل مدتی اثرات (بالخصوص اموات پر) کا تعین کرنے کے لیے محققین نے 25 ہزار 315 خواتین میں 40 بائیو مارکرز کا معائنہ کیا۔ یہ معائنہ 25 برس تک جاری رہا جس میں حیاتیاتی نظام کو دیکھا گیا۔




















