Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دل کی اچھی صحت کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟

کیا آپکو معلوم ہے کہ دل کی اچھی صحت کے لیے روزانہ کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو بالغ افراد ہر رات 7 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ اچھی نیند دل سمیت مجموعی صحت کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ اچھی نیند سے دن کا آغاز اچھی صحت کے ساتھ ہوتا ہے، اچھی نیند درمیانی عمر میں دائمی امراض جیسے ذیابیطس، ہارٹ اٹیک اور فالج کی روک تھام کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر رات بالغ افراد کو کم از کم 7 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جسم کو اگلے دن کی سرگرمیوں کے لیے ریکور کرنے میں مدد مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر رات ایک ہی وقت سونے کی کوشش کریں اور بیدار ہونے کا وقت بھی یکساں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں