Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کلیجی، دل اور گردے کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کے بعد کلیجی، دل اور گردے پکا کر کھائے جاتے ہیں۔

لیکن کیا آپکو معلوم ہے کہ ان حصوں کا گوشت کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو ضرور جان لیں۔

غذائی اجزا سے بھرپور

گائے کی 110 گرام کلیجی میں 153 کیلوریز، 23 گرام پروٹین، 4 گرام چربی یا چکنائی اور 4 گرام کاربو ہاہیڈریٹس ہوتا ہے۔

اسی طرح گائے کے دل کی 110 گرام مقدار میں 127 کیلوریز، 20 گرام پروٹین، 4 گرام چربی یا چکنائی جبکہ کاربوہائیڈریٹس اور فائبر جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں۔

گائے کے ان حصوں کا گوشت غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے اوران کو کھانے سے متعدد وٹامنز اور منرلز بشمول بی وٹامنز، آئرن اور زنک جسم کو ملتے ہیں۔

دماغی امراض کے خطرے میں کمی

کلیجی میں وٹامن بی 1 موجود ہوتا ہے، یہ وٹامن الزائمر کا خطرہ بڑھانے والے عناصر جیسے یادداشت سے محرومی اور دیگر کی روک تھام کرتا ہے۔

جسمانی توانائی بڑھائے

جسم میں آئرن کی کمی سے تھکاوٹ اور جسمانی توانائی سے محرومی جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

تو کلیجی کھانے سے جسم میں آئرن کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے اور جسمانی توانائی کی سطح بھی بڑھ جاتی ہے۔

کینسر کے خطرے کو کم کرے

وٹامن بی 2 جسم کو کینسر کی مخصوص اقسام سے تحفظ فراہم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے، یہ وٹامن کلیجی اور گردوں میں وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔

وٹامن بی 2 پھیھپڑوں اور آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جبکہ اس وٹامن کی جسم میں کمی غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

امراضِ قلب کا خطرہ کم کرے

کلیجی، گردے اور مغز وغیرہ میں وٹامن بی 12 کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جس کے ساتھ فولیٹ بھی جسم کو ملتا ہے۔

یہ وٹامن خون میں ایسے مخصوص امینو ایسڈز کی سطح کو کم کرتا ہے جو دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

مدافعتی نظام کے لئے بھی مفید

جگر، کلیجی اور دل میں زنک نامی جز کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے۔

زنک مدافعتی نظام کے افعال کے لیے بہت اہم ہوتا ہے اور زنک کی کمی کا سامنا کرنے والے افراد میں بیماریوں کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

جوڑوں میں تکلیف

جوڑوں میں تکلیف کا سامنا کرنے والے افراد کو کلیجی یا گردے وغیرہ کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان میں موجود اجزا جوڑوں کی تکلیف کو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں