Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑھاپا اور آئینہ، بڑھتی عمر کا چہرہ قبول کرنا کیوں مشکل ہے؟

انسان پیدائش سے لے کر موت تک زندگی کے بدلتے سفر پر گامزن ہوتا ہے مگر اس کے لئے بڑھاپے کو قبول کرنا مشکل ہوتاہے، ماہرین

بڑھاپا اور آئینہ، بڑھتی عمر کا چہرہ قبول کرنا کیوں مشکل ہے؟  آئیے اس حوالے سے اہم پہلو جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔

کہتے ہیں کہ بڑھتی عمر والے زیادہ تر انسان آئینہ نہیں دیکھتے۔ اگر وہ دیکھ  بھی  لیتے ہیں تو انہیں اس میں اپنے ٹین ایج یا نوعمری کی ہی تصویر دکھائی دیتی ہے۔

بڑھتی عمر اور وقت حالانکہ ان کا چہرہ مکمل بدل چکے ہوتے ہیں ۔ انشان پیدائش سے بڑھاپے کے سفر پر گامزن رہتاہے۔ اور وقت نہیں رکتا۔

ماہرین صحت اس نفسیاتی پہلو پر کیا کہتے ہیں ؟

ماہرین صحت خود بڑھاپے میں ہونے کے باوجود جوان تصورکرنے والے لوگوں کے بارے میں  کہتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے چہرے کو قبول کرنا نہ صرف ممکن ہے بلکہ ضروری بھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق قدیم یونان میں نوجوانی کی دیوی ’ہِیبی‘ خوبصورتی اور طاقت کی علامت سمجھی جاتی تھی جبکہ بڑھاپے کا دیوتا ’گیرَس‘ خوف اور زوال کی علامت۔

صدیوں پرانی یہ علامتیں یاد دلاتی ہیں کہ وقت کا سفر کوئی نہیں روک سکتا۔جلد کیوں عمر کے ساتھ بدلتی ہے؟

ماہرین کے مطابق جلد ایک زندہ نظام ہے جو ہمارے جسم کے وزن کا تقریباً 15 فیصد ہوتی ہے ۔ ب یرونی ماحول سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔

دیگر ماہرین کے مطابق مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور جنس میں بڑھاپے کے اثرات کو قبول کرنے کا رویہ مختلف ہے۔

چہرہ کس طرح بد جاتاہے ؟

عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن کم ہوتا ہے، جلد پتلی، خشک اور کم لچکدار ہو جاتی ہے۔

زخم بھرنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے، جھریاں، دھبّے اور لٹکی ہوئی جلد نمایاں ہو جاتی ہے۔

چہرے کی ساخت بھی بدل سکتی ہے، ہونٹ پتلے، پیشانی کشادہ اور جبڑے کی لائن کم نمایاں ہو جاتی ہے۔

تحقیق سے کیا پتہ چلا ؟

اس حوالے سے تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ خواتین اپنی عمر بڑھنے پر زیادہ دباؤ محسوس کرتی ہیں۔ عموماً مرد جسم کی فعالیت پر توجہ دیتے ہیں جبکہ خواتین ظاہری تبدیلیوں پر۔

2024 میں امریکا میں 10 ملین سے زائد بوٹوکس جیسے انجیکشن لگائے گئے جن میں 94 فیصد خواتین تھیں۔

کچھ خواتین اپنی جھریوں کو ’بیجز آف آنر‘ بھی کہتی ہیں یعنی زندگی کے تجربات کی علامت۔

خوبصورتی کے سماجی اصول اور دباؤ ماہرین اس دباؤ کو فرد کی غلطی نہیں سمجھتے۔

بڑھاپے کو قبول کرنے کے لئے کون سا عملی طریقہ اختیار کیا جائے؟

بڑھاپے کو قبول کرنے کون سا عملی طریقہ اختیار کیا جائے؟۔ اس حوالے سے  ماہرین چند اہم مشورے دیتے ہیں۔

جیسے کہ جلد کی حفاظت کریں، دھوپ سے بچاؤ، جلد کو نمی، صفائی اور ہائیڈریشن فراہم کریں۔ وٹامنز اور اومیگا فیٹس سے بھرپور غذائیں لیں۔

ماہرین طرز زندگی، مناسب نیند، ذہنی دباؤ کا کم ہونا، ورزش، مضبوط سماجی تعلقات اور خود پر مہربان رہنے پر بھی زور دیتے ہیں۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ آئینے میں خود کو تنقید کے بجائے قبولیت کی نظر سے دیکھیں۔